محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے چھ ماہ سے اللہ پاک کی بے پناہ رحمت کا نتیجہ ہے کہ ماہنامہ عبقری کا ساتھ ملا ہے۔ گزشتہ شمارے نظر سے گزرے ہیں۔ زیادہ متاثر روس و روحانیت وامن نے کیا۔میری نظر دن بدن کمزور ہوتی جارہی تھی‘رسالہ عبقری سے ایک وظیفہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے درمیان سورۂ قدر تین مرتبہ پڑھنا ہے اور تین بار انگلیوں پر دم کرکےآنکھوں پر مس کرنا ہے‘ میں نے یہ عمل چالیس یوم روزانہ تین بار کیا۔ اللہ پاک نے میری نظر میں لاجواب بہتری عطا فرمائی ہے۔ دعا ہے کہ تادم آخرت یہ نسبت روشن اور سلامت رہے۔ اللہ پاک آپ کا سایہ ہم تمام خوشہ چینوںکے سروں پر قائم رکھے۔ (صدیق ظہیراحمد خاں‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں