حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: کون ہے جو مجھ سے یہ باتیں سیکھے‘ پھر ان پر عمل کرے یا ان لوگوں کو سکھائے جو ان پر عمل کریں؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں میں نے عرض کیا: یارسول اللہ!ﷺ میں تیار ہوں۔ آپ ﷺ نے (ازراہ شفقت) میرا ہاتھ اپنے دست مبارک میں لے لیا اور گِن کریہ پانچ باتیں ارشاد فرمائیں: حرام سے بچو تم سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤگے۔ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ تمہیں دیا ہے اس پر راضی رہو تم سب سے بڑے غنی بن جاؤ گے۔ اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو تم مومن بن جاؤ گے۔ جو اپنے لیے پسند کرتے ہو ‘وہی دوسروں کیلئے بھی پسند کرو تم (کامل) مسلمان بن جاؤگے۔ زیادہ ہنسا نہ کرو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے۔ (ترمذی)۔ تمہارے معاملات اچھے ہیں یا بُرے؟: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے دریافت کیا: یارسول اللہ!ﷺ مجھے کیسے معلوم ہو کہ میرے معاملات اچھے ہیں یا بُرے؟ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے پڑوسیوں کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ تمہارے معاملات اچھے ہیں تویقیناً تمہارے معاملات اچھے ہیں اور جب تم اپنے پڑوسیوں کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ تمہارے معاملات بُرے ہیں تو یقیناً تمہارے معاملات بُرے ہیں۔ (طبرانی، مجمع الزوائد)۔ایمان کی نشانیوں میں سے نشانی: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: بیشک ایمان(کی نشانیوں) میں سے ہے کہ ایک شخص دوسرے سے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کیلئے محبت کرے جب کہ دوسرے شخص نے اس کو مال (ودنیوی فائدہ وغیرہ کچھ) نہ دیا ہو۔ صرف اللہ تعالیٰ کیلئے محبت کرنا یہ ایمان(کاکامل درجہ) ہے۔(طبرانی، مجمع الزوائد)بیوہ اور مسکین کی ضرورت پوری کرنے والا:حضرت صفوان بن سُلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بیوہ عورت اور مسکین کی ضرورت میںدوڑ دھوپ کرنے والے کا ثواب اللہ تعالیٰ کے راستے میںجہاد کرنےو الے کے ثواب کی طرح ہے یا اس کاثواب اس شخص کے ثواب کی طرح ہے جو دن کو روزہ رکھتا ہو اور رات بھر عبادت کرتا ہو۔ (بخاری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں