جنوری 2009 کے جوا با ت
٭ بہن مہوش گھبرانے کی ضرور ت نہیں ہے ، مجھے بھی یہی مرض لا حق تھا میں نے عبقری کا پو شیدہ کو ر س خود استعمال کیا ۔ واقعی لا جو اب چیز ہے ۔ شر ط یہ ہے کہ باقاعدگی سے مسلسل چند ماہ اس کو استعمال کریں ۔ ان شاءاللہ ضرور شفا ہو گی ۔ (نزہت ، اسلام آبا د)
٭ محترمہ آپ اپنی بیٹی کو مر بہ ہریڑ اور مر بہ آملہ دو دو دانے رات کو سو تے وقت کھلائیں ۔ ان شاءاللہ بہت زیادہ افاقہ ہو گا ۔ (محمد آصف شیخ ، خانیوال )
٭زینب بی بی صاحبہ آپ اپنی والدہ کو حُب کبد نو شا دری اور جوا ر ش کمو نی کچھ عرصہ ترکیب کے مطابق ہر کھانے کے بعد استعمال کرائیں۔فائدہ ہو گا ۔ (حکیم را شد حسین ، لاہو ر)
٭ بھائی نیا ز صاحب میری بھابھی کو بھی یہی تکلیف تھی انہوں نے مو م دیسی شہد کا اس پر مسلسل لیپ کیا کچھ عرصے کے بعد جلدبرا بر ہوگئی ۔ (عبدالودود قریشی ۔ سر گو دھا)
٭ نظر کے لیے زرشک شیریں ایک چمچ صبح و شام کھانے کے بعد 3 ما ہ استعمال کریں اتنے لو گو ں کو فائدہ ہو اکہ گمان نہیں ۔ (ثاقب ہا شمی ، لا ہو ر)
٭ سونف اور دھنیہ آدھا آدھا چمچ منہ میں رکھ کر چبائیں ، ایسا دن میں 5 بار کریں ۔ چند ہفتے میں فرق واضح ہو گا ، (بیگم اللہ یا ر ، ٹنڈوآدم )
٭ آپ چھو ٹی مکھی کا شہد خالص ایک ایک سلائی آنکھو ں میں صرف سو تے وقت لگائیں۔ 10 منٹ کے بعد سادہ سرمہ آنکھوں میں ضرور لگائیں پھر سو جائیں ۔
٭ آپ عبقری سے اکسیر البدن منگوا کر چند ماہ استعمال کریں ، میں نے خود بھی اکسیر البدن کو استعمال کیا اور بہت مفید پا یا ۔ امید ہے کہ یہ آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہو گی ۔ (سر فراز احمد ، میلسی)
٭ آپ منہ کی بدبو کیلئے رات کو پودینے کے تھوڑے سے پتے لیں اورتھوڑ ی سی سونف لے کر 1½کپ پانی میںجوش دیں۔جب ایک کپ پانی رہ جائے تو ڈھانپ کر رکھ دیں اور صبح نہارمنہ پی لیں۔ یہ نسخہ مستقل 2ماہ تک استعمال کریں۔ انشاءاللہ بہت نفع ہو گا۔
فروری 2009کے سوالا ت
سوال:۔ دل ہر وقت پریشان رہتا ہے ڈوبتا ہے گھبراتا ہے بے چینی بہت ہے کوئی روحانی عمل بتائیں دوائیں بہت کھائیں ہیں۔(بیگم غزالہ عروج پنڈی)٭بائیں بریسٹ میں گلٹی ہے جوکہ نہ درد کرتی ہے نہ سخت ہے لیکن ایک تشویش ہے کہ آخر یہ کیوں ہے بس ہر وقت سوچتی ہوں کوئی گھریلو خاتون ٹوٹکہ بتائے۔ (عاصمہ منظور سرگودھا)٭ ہر آخری مہینے میں یعنی 20 تاریخ کے بعد ضروربیمار ہوتا ہوں پڑھا لکھا ہوں وہم کو نہیں مانتا لیکن یہ حقیقت ہے کہ میں بیمار ضرور ہوتا ہوں پہلی تاریخ کے بعد بالکل تندرست ہو جاتا ہوں۔(ڈاکٹرخالد محمود حیدر آباد) ٭ دل کی دنیا بدل جائے کالج کی لڑکی ہوں بس پہلے غلطیاں ہوئیں جب سے عبقری پڑھا دنیا بدل گئی ہے کوئی اللہ والا ایسا وظیفہ یا عمل بتائے کہ گناہوں سے نفرت ہو جائے۔ (افیشن کراچی) ٭ میاں غلط عورتوں سے ملتے ہیں حالانکہ خوبصورت ہوں کوئی رزق کی کمی نہیں خدمت بھی خوب کرتی ہوں۔ بچوں کو مارتے ،محبت نہ کرتے ہیں نہ دیتے ہیں ہر وقت دل اداس رہتا ہے۔ (عافیہ راحت امریکہ) ٭ رات کو کبھی بھی سکون سے نہیں سوئی۔ جھٹکے لگتے ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ کوئی مجھے آواز دے کر اٹھا رہا ہے باقاعدہ میرا نام لے کر کوئی آواز دیتا ہے پھر نیند نہیں آتی اور دماغ بوجھل ہوتا ہے کہیں جادو یا جنات تو نہیں۔(عذرا خاتون کوئٹہ) ٭میں عرصہ 17سال سے مسقط میں ہوں لیکن بے روزگاری سے ہر وقت پریشان رہتا ہوں کبھی روزی لگ جاتی ہے کبھی تنگ بعض اوقات بل ادا کرنے کی رقم جیب میں نہیں ہوتی۔ (ناصر خالق سلالہ مسقط)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 694
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں