Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چٹ منگنی پٹ بیاہ! آسان آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - جون 2016

شادی کیلئے زبردست عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں میں سعادت مند کرے‘ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے جس طرح سے آپ عبقری رسالے کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اس کی تعریف الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ میں یہ دعا کرسکتی ہوں کہ آپ کو اللہ پاک رہتی دنیا تک اس عظیم کام میں لگائے رکھے۔ آمین!جب سے میں نے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے اس کا ہم سب گھر والوں کو شدت سے انتظار رہتا ہے‘ عبقری رسالہ ہے ہی ایسا کہ اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ میں اپنے کچھ تجربات جو مجھے عبقری سے پہنچے تحریر کررہی ہوں امید ہے کہ قارئین عبقری کو ان سے بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ سب سے پہلا وظیفہ جو کہ میری بیٹیوں نے عبقری سے پڑھ کر کیا الحمدللہ! اللہ پاک عزوجل کے فضل و کرم سے اتنے اچھے رشتے آئے کہ میری امید سے بڑھ کر‘ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اللہ پاک اتنے اچھے لوگوں میں رشتے کروادیں گے۔ وظیفہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی ایک تسبیح پڑھنی ہے۔ یہ عمل حضرت حکیم صاحب نے درس میں بھی بتایا تھا جس سے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ الحمدللہ! یہ بسم اللہ والا وظیفہ جس جس نے بھی کیا بہت سی بچیوں کے بہت ہی اچھی جگہ رشتے طے ہوگئے ہیں۔پچھلے رمضان کے خاص شمارہ عبقری میں ایک وظیفہ شادی کیلئے چھپا تھا کہ رمضان المبارک کی گیارہویں اور بارہویں شب کو بارہ نفل حاجت کی نیت سے اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 1000 مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ پھر تمام نوافل اور درودشریف کا ثواب حضورﷺ کو پہنچائیں‘ پھر حضور ﷺ کے وسیلہ سے عاجزی اور گڑگڑا کر خلوص دل سے کم از کم پندرہ منٹ اپنے لیے یا اپنی بہن‘ بیٹی کیلئے اچھے رشتے کی دعا کریں۔ یہ وظیفہ اتنا زبردست ہے کہ اگلے رمضان سے پہلے ہی اللہ پاک نہ صرف اچھا رشتہ کروا دیتے ہیں بلکہ شادی بھی بہت جلد ہوجاتی ہے۔ یہ وظیفہ میں نے خود بھی کیا ہے اور میری ہمسائی جن کی چار بیٹیاں ہیں چار میں سے تین کی شادی ہوگئی تھی۔میری ایک جاننے والی کی دو بیٹیوں کو طلاق ہوگئی تھی۔ وہ بہت زیادہ پریشان تھیں انہیں میں نےدرج بالا بسم اللہ والا اور یہ نفل والا وظیفہ دونوں بتائے‘ انہوں نے رمضان میں نفل پڑھے۔ اب الحمدللہ رمضان کے بعد یعنی عید پر ان کی ایک بیٹی کی شادی ہوئی اور ڈیڑھ مہینہ کے بعد یعنی بقر عید کے بعد دوسری بیٹی کی بھی شادی ہوگئی اور شادی بھی بہت ہی اچھی جگہ پر ہوئی‘ دونوں بیٹیاں اپنے گھروں میں بہت خوش ہیں۔(ج،ر)
رشتہ کیلئے میرا آزمودہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں قارئین کے کچھ آزمودہ وظائف لکھ رہی ہوں خاص ان لڑکیوں کیلئے جن کی ابھی شادی نہیں ہوئی اور کہیں سے رشتہ بھی نہیں آیا یہ میرا آزمودہ عمل ہے رمضان شریف والا جو گیارہویں روزے کے دن اور بارہویں روزے کی رات کو کرنا ہے میں نے ایک رمضان شریف کیا اور دوسرا رمضان آنے سے پہلے پہلے میری شادی ہوگئی اور شادی کے بعد اللہ کا فضل و کرم ہے سکون بھی ہے میری منگنی کو 6 سال ہوگئے تھی لیکن شادی کا کوئی چانس نہیں تھا۔ امی اور ابو کہہ رہے تھے ابھی لڑکے کا کوئی گھر بار نہیں ہے ابھی شادی نہیں کرسکتےاور ابھی کوئی تیاری بھی نہیں کی۔ 2013ء کے رمضان شریف میں مَیں نے یہ وظیفہ کیا 2014ء کے فروری میں میری شادی ہوگئی، پوری برادری والے اور خاص طور پر مَیں خود حیران ہوں کہ یہ کیسے ہوگیا مجھے تو ابھی تک یقین نہیں آتا کہ اتنی جلدی کیسے ہوگیا بس اس وظیفے کی برکت سے ہوا ہے جو بھی ہوا ہے۔ حضرت جی پہلے زندگی کا پتہ ہی نہیں تھا کہ کیسے گزارنی ہے اب پتہ چلا ہے قدم قدم پر زندگی میں مسنون دعائوں کی بہت برکت ہے میں کوشش کرتی ہوں مجھے ساری منسون دعائیں یاد ہوجائیں۔ (ارم زہرہ(
شادی کا خاص عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ پہلے عبقری رسالے میں بہن یا بیٹی کی شادی اور اچھے رشتے کے لئے ایک عمل آیا تھا پھر موبائل پر بھی مجھے عبقری (40404) کی طرف سے یہ عمل ایس ایم ایس کے ذریعے ملا تھا۔ لکھا تھا کہ اس عمل کو کرنے سے اچھا رشتہ مل جائے گا اور ایک سال کے اندر اندر شادی بھی ہوجائے گی۔ واقعی یہ بہت زبردست اور لاجواب عمل ہے میں نے اپنی ہمشیرہ کے لئے یہ عمل رمضان میں کیا تو اگلا رمضان المبارک آنے سے پہلے ہی اچھا رشتہ مل گیا اور شادی ہوگئی۔ اس طرح ایک سال کے اندر اندر شادی والی بات حرف بحرف اور سو فیصد درست ثابت ہوئی۔ ہم اس کے اچھے رشتے اور شادی کے لئے بہت پریشان اور فکر مند تھے۔ شادی کے انتظار میں اس کی عمر بھی کافی زیادہ ہوتی جارہی تھی لیکن کوئی مناسب رشتہ نہیں مل رہا تھا حالانکہ وہ پڑھی لکھی اور اچھی پوسٹ پر ہے ۔ اللہ تعالیٰ محترم حکیم صاحب، عبقری کی پوری ٹیم اور جنہوں نے رسالے میں یہ عمل ارسال کیا ان سب کو جزائے خیر دے جن کی وجہ سے ہمارے گھر کی بہت بڑی پریشانی حل ہوگئی۔ عمل اس طرح ہے: رمضان المبارک کی 11 اور 12 ویں درمیانی رات کو عشاء کی نماز کے بعد 2,2 رکعت کے 12 نوافل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 100 مرتبہ کوئی سا درود شریف پڑھیں اور پھر اس کا ثواب نبی پاک ﷺکو پہنچا کر ان کے وسیلے سے اپنے لئے یا اپنی بہن، بیٹی کے اچھے رشتے کی دعا کریں۔ واقعی اس عمل کے کرنے سے بہت اچھا، معیاری اور ہم پلہ رشتہ ملا، جیسا ہم چاہتے تھے ویسا ہی رشتہ ملا۔ جن والدین کی بچیاں شادی کے انتظار میں بوڑھی ہورہی ہیں وہ ضرور یہ عمل کریں، گھر کا کوئی بھی فرد اپنی بہن یا بیٹی کے لئے یہ عمل کرسکتا ہے۔ میری درخواست ہے کہ یہ عمل رمضان المبارک کے خاص نمبر میں شائع کیا جائے تاکہ ضرورت مند اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔(ش۔م،راولپنڈی)
تین نے آزمایا تینوں کی شادی ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری بہت شوق اور پابندی سے پڑھتا ہوں‘ بندہ کی ہر دم یہ کوشش رہتی ہے کہ مخلوق خدا کو راحت اور سکون کے راستے دکھائوں اس مشن میں عبقری نے میری مکمل رہنمائی کی ہے اور مجھے عبقری کی صورت میں بہترین دوست اور معاون مل گیا ہے۔ آج کل ایک مسئلہ جو ہمارے ملک میں بہت سرچڑھ کر سامنے آرہا ہے وہ وقت پر شادی نہ ہونے کا ہے حتیٰ کہ جوان لڑکیوں کے سر میں چاندی کی سفیدی پھوٹ پڑتی ہے مگر کوئی رشتہ نہیں آتا۔ 2013ء جولائی صفحہ نمبر 13 پر عبقری رسالہ میں شادی کے لئے ایک عمل چھپا تھا اور اس میں یہ تاکیداً لکھا تھا کہ اگلے رمضان سے پہلے شادی ضرور ہوجائے گی۔ جب میں نے یہ عمل پڑھا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ میرے قرب و جوار میں یہ مسئلہ بہت عام تھا میں نے فوراً جاکر اس عمل کو لوگوں میں بتانا شروع کردیا عمل چونکہ توجہ طلب اور رمضان کی تاریخوں کے اعتبار سے خاص تعلق رکھتا تھا اس لئے زبانی سمجھنا مشکل تھا اور میرے پاس رسالہ بھی ایک ہی تھا۔ خیر عمل کے بارے میں جیسا لکھا تھا بالکل ویسا پایا۔ تین خاندانوں نے یہ عمل کیا اور واقعی اگلا رمضان آنے سے پہلے ان کے گھر آباد ہوگئے ‘ اللہ پاک قیامت تک اسی طرح عبقری کو خیر کا ذریعہ بنائے رکھے۔ آمین! (محمد شاہد حسین۔ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 883 reviews.