Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جون 2016

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

قد بڑھانے کا عجیب ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے قد بڑھانے کے نسخہ جات و ٹوٹکے مانگے تو میں نے اپنےبزرگوں سے سنا تھا کہ ٹانگیںسیدھی(یعنی لمبی ) کرکے سونےسے قد لمبا ہوتا ہے۔ (ٹ، بہاولپور)
زندگی کے کچھ تجربات عبقری کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ میرے بھائی حکمت کا کچھ کچھ علم رکھتے ہیں۔ گھر والوں کو صرف عبقری ادویات استعمال کرواتے ہیں۔ ہر نسخہ کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ آپ کی تصانیف کی ان کے پاس ایک چھوٹی سی لائبریری ہے۔
زندگی کے کچھ تجربات عبقری رسالے کیلئے شیئر کرتی ہوں۔ قارئین! کھجور جب پرانی ہوجاتی ہے تو اس کے اوپر والا چھلکا اٹھ جاتا ہے اور بعض پرانی کھجوروں کے اندر گُھن پیدا ہوجاتا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگ پوری کھجور کو منہ میں ڈال کر کھاتے ہیں۔ اس طرح گھن کا پیٹ میں چلے جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ کھجور کو کاٹ کر گٹھلی نکال کر دھوئیں۔ اس طرح اوپر کا سخت چھلکا بھی اتر جاتا ہے اور گھن بھی صاف ہوجاتا ہے۔رمضان کیلئے نہایت صحت بخش ٹوٹکہ: عبقری رسالے سے کلونجی، شہد اور ست اسپغول کو ملا کر استعمال کرنے کا نسخہ پڑھا۔ تقریباً 3 ماہ سے یہ نسخہ خود بھی استعمال کررہی ہوں اور اپنے بچوں کو بھی کروا رہی ہوں۔ میں نے اس نسخے کو خون کی افزائش کیلئے بے مثال پایا ہے۔ بہت ہی مجرب صحت بخش نسخہ ہے جس میں غذا اور دوا دونوں کے فوائد شامل ہیں۔ یہ نسخہ بہت سے لوگوں کو بتایا الحمدللہ تمام ہی تعریف کرتے ہیں۔ چونکہ رمضان المبارک ہے اس لیے اگر اس نسخہ کو سحری و افطاری میں استعمال کیا جائے تو نہایت طاقتور ٹانک ہے۔(م، سرائے صالحہ‘ ہری پور)
قد بڑھانے کی ہومیو پیتھک ادویات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ پچھلے کچھ عرصہ سے عبقری میں قد بڑھانے کے نسخہ جات مانگے جارہے ہیں۔ میرے پاس ہومیو پیتھک کا ایک آزمودہ نسخہ ہے لکھ رہی ہوں۔ یہ نسخہ بارہا کا آزمودہ ہے۔ درج ذیل ادویات تین سے چھ ماہ استعمال کروانے سے لازمی رزلٹ ملتا ہے۔ میرے اپنے تجربے میں یہ نسخہ بہت ہی کامیاب ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
قد بڑھانے کی ہومیو پیتھک ادویات
کیلشیم فاس (CALCIUM PHOS 6X)
بیسی لینم (BACILLINUM 200)
پیچوٹری گلینڈ (PITUITARY GLAND 200)
طریقہ استعمال: کیلشیم فاس 6x کی چار گولیاں دن میں چار مرتبہ چوسنی ہیں یعنی ایک وقت میں چار گولیاں اور پورے دن میں ٹوٹل 16 گولیاں چوسنی ہیں اور باقی دونوں قطرے ہیں۔ پانچ پانچ قطرے دونوں ادویات کے ایک چمچ تازہ پانی میں ملا کر صبح اور رات کو دینے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! مریض کی ہسٹری میں اگر کوئی بڑی بیماری چلی آرہی ہو تو اسے کچھ ہائی پوٹینسی نوسوڈز دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ قد بڑھانے کیلئے کچھ کمپنی کی پیٹنٹ ادویات بھی آتی ہیں لیکن یہ نسخہ بہت کارآمد ہے۔ انشاء اللہ۔ (ڈاکٹر عائشہ عمران‘ لاہور)
رمضان المبارک ! ہر نعمت پانے کا وظیفہ خاص
یہ عمل سورۃ القدر کے عمل کے نام سے مشہور و معروف ہے یہ عمل رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شروع کریں۔ یہ عمل سورۃ القدر کا انتہائی جلیل القدر عمل ہے جوکہ تیسویں پارہ میں ہے۔ مغرب اور عشاء کے درمیان 2 رکعت نفل صلوٰۃ الحاجات کے اس طرح پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ القریش 13 بار اور دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ النصر 13 بار پڑھیں سلام پھیرنے کے بعد۔ اس کے بعد سورۃ القدر 286 مرتبہ پڑھیں اول و آخر درود ابراہیمی 11 بار پڑھیں۔ یہی عمل (یعنی سورۃ القدر والا عمل) بعد نماز فجر بھی کریں۔ یہ عمل 28 روز بلاناغہ کریں۔ 28 ویں روز بعد نماز عصر زعفران اور عرق گلاب کو ملاکر سیاہی بنالیں اور اس سورہ مبارکہ کو اعراب کی صحت کے ساتھ ایک سفید کاغذ پر لکھ کر محفوظ کرلیں اور مغرب کے وظیفے کے بعد دم کرکے حفاظت سے رکھ لیں اور پھر اللہ تعالیٰ جل شانہ کے رحم و کرم کا نظارہ کیجئے۔ بعد اس عمل اس سورہ کو ہمیشہ 16 بارورد میں رکھیں ان شاء اللہ جملہ مقاصد حل ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایسا دست غیب کھلے گا کہ دنیا دیکھے گی۔ اس عمل میں خیال رہے کہ ناغہ نہ ہو جگہ تبدیل نہ ہو اور وقت وظیفہ خوشبو کا استعمال رہے اس وظیفے کی عام اجازت ہے۔ زندگی کے ہر مقاصد کے لئے پڑھا جاسکتا ہے۔ اس عمل کو جس نے خلوص نیت سے کیا اس عمل کی تمام شرائط پوری کیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کے طفیل ان کی حاجات پوری کیں جن لوگوں کو فائدہ پہنچے وہ مجھے میرے والدین، بہن بھائیوں اور میرے اساتذہ کو ضرور دعائوں میں یاد رکھیں۔ (چ۔ز)
رمضان گزارنے کا فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ تین سال سے عبقری کی قاری ہوں، اور آپ کے وظائف سے بہت فیض پایا سب سے پہلا عمل میں نے سورۃ کوثر کا کیا جوکہ رمضان شریف کا خاص عمل تھا۔ اس سے بھی ہم گھر والوں نے بہت فیض پایا پھر آپ نے درس میں سورۃ بقرہ کا عمل بتایا تھا وہ میں نے کیا جب میرے تین بچے تھے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا سورۃ بقرہ کے عمل اللہ نے مجھے بیٹا عطا کیا جس کا نام ہم نے محمد رکھا اور یہ عمل میں نے اپنی دو دوستوں کو بتایا ایک دوست کے ہاں بیٹا پیدا ہوا اور دوسری دوست کے ہاں دعا کریں کہ بیٹا ہو وہ بھی یہ عمل کررہی ہے۔عمل یہ ہے کہ جب حمل ٹھہر جائے تو اسلامی ماہ کے پہلے سات دن روزانہ ایک مرتبہ سورۂ بقرہ پڑھنی ہے۔ 2014ء میں مَیں نے اپنے شوہر کو تسبیح خانہ بھیجا جوکہ تسبیح خانہ میں پورا رمضان گزار کر آئے۔ رمضان شریف میں آپ نے رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ (مائدہ۱۱۴) کا عمل دیا جوکہ میرے شوہر نے فون پر مجھے بتایا تھا ہم نے کیا اس سے ہمیں بہت فائدہ ہوا۔ تسبیح خانہ سے واپس آنے کے بعد گھر میں کافی حد تک تبدیلی آئی 20 سال پرانا قرضہ تھا جوکہ ہم نے قسط باندھ رکھی تھی اللہ کے فضل سے 16 جنوری 2015ء کو پورا قرضہ اترگیا ہے۔ عمل یہ ہے کہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف درمیان میں گیارہ مرتبہ درج بالا آیت پڑھیں۔ یہ عمل دن میں کئی دفعہ بھی کرسکتے ہیں۔ رمضان المبارک میں افطاری سے پہلے گیارہ بار پڑھ کر اللہ سے مانگیں۔ اس سے اللہ پاک نے بہت کچھ عطا کیا ہے اور مزید کررہا ہے۔ (مسز عمر فاروق)
میاں بیوی کا جھگڑا اور اس کا حل
20 مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرلیں ہاتھوں کو اپنے منہ پر پھیریں جب سامنے جائیں گے تو پتھر دل بھی نرم ہوجائے گا بہت زبردست عمل ہے‘ بہت آسان ہے‘ بار بار کریں۔ 2 ۔ یَارُءُوْفُ مسلسل پڑھیں اور کھانے پینے پر دم کردیں‘ سامنے دم کریں‘ تصور میں کریں۔ بہت فائدہ ہوگا۔ یَارُءُوْفُ نوباہتا جوڑے کیلئے ہے یعنی شادی کے دن جب دلہن اپنے کمرہ میں بیٹھی ہو اور خاوند کمرے میں آئے تو صرف سات بار پڑھ کر خاوند پر پھونک مار دیں‘ تمام عمر خاوند مہربان رہے گا اگر کبھی کبھار غصہ آجائے تو مکمل تعوذ سات بار پڑھیں اور پھونک ماردیں فوراً غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔ بہت مرتبہ کا آزمایا ہوا ہے۔میں تو جب بھی کسی کی شادی میں جاتی ہوں تو دلہن کو یہ عمل ضرور بتاتی ہوں بہت کام کی چیز ہے‘ پڑھیں اور دعاؤں میں ضرور یادرکھیں۔ (نائلہ جاوید)
خاوند آپ کا ہمیشہ کیلئے بہترین دوست! آزمودہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں‘ آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں کہ خیر کا پیغام اللہ کی مخلوق تک پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں۔مخلوق جو بے علمی کی وجہ سے بے حد پریشان ہے جو کنارے لگنا چاہتے ہیں لیکن بے راہ روی میں پھنس کر مزید ڈوبتے جارہے ہیں اور عبقری ان کو پار لگانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب! میرے پاس میاں بیوی کی محبت کے لیے سوفیصد نتائج والا نہایت آسان عمل ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ عمل وہی خواتین کریں جن کے شوہر ان سے ناراض ہوں یا آپس میں نہ بنتی ہو بلکہ خوش و خرم زندگی گزارنے والی خواتین بھی یہ عمل کرسکتی ہیں پھردیکھیں کہ ان کی ازدواجی زندگی میں اللہ تعالیٰ کتنی مزید خوشیاں عطا فرماتے ہیں۔
عمل یہ ہے کہ خاتون اول و آخر کوئی سا بھی درود پاک تین مرتبہ پڑھے پھر تین مرتبہ سورۂ فاتحہ بمعہ تسمیہ پڑھ کر اپنے شوہر کی ریڑھ کی ہڈی کے آخر میں ہلکی سی پھونک مار دے‘ پھونک مارنا ممکن نہ ہو تو تصور کرکے بھی پھونک ماری جاسکتی ہے۔ اس عمل کی برکت سے خاوند آپ کا بہترین دوست بن جائے گا۔ عمل آزمودہ ہے۔جلی ہوئی جلد کیلئے آزمودہ کریم: مزید ایک عمل جلی ہوئی جلد کیلئے ہے‘ عمل بے حد مجرب اور آسان ہے۔ اگر جسم کا کوئی حصہ کسی بھی طرح جل گیا ہو یا ایکسیڈنٹ سے جلد پھٹ کر گوشت باہر آگیا ہو تو دو ادویات ۔ 1۔(پیلے رنگ کی ڈبی میں) Neomycin spin ointment۔
2۔Benzyl pencillin sodium for ing (1000 Lac Units)
مکس کرلیں جلے ہوئے پر لگائیں فوری راحت پائیں۔ مسلسل لگانے سے جلد پر کسی قسم کا نشان بھی باقی نہ رہے گا۔ اس مرہم کو لگانے سے چوٹ پر کسی قسم کا اکڑاؤ یا چبھن نہیں ہوگی بلکہ لگاتے ہی مریض سکون محسوس کرے گا۔ میں یہ دوائی ہروقت بنا کر رکھتی ہوں اور کسی بھی چوٹ پر فوراً لگا دیتی ہوں۔ یہ جن کا نسخہ ہے وہ دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں جن لوگوں کو اس نسخے سے فائدہ پہنچے یقیناً ان کی دعا سے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے گا۔ (فرحین طارق‘ لاہور)
میرے کچھ آزمودہ نسخہ جات‘ پریشان مخلوق کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی قیامت تک کی نسلوں کو رحمت‘ برکت‘ عافیت‘ حفاظت‘ ہر قسم کی بھلائی‘ اجر اور اپنی شان کے مطابق دنیا و آخرت میں عطا فرمائے اور آپ کے درجات اور علم میں اپنی شان کے مطابق اضافہ فرمائے۔ آمین ثم آمین۔میں نے عبقری رسالہ سے بہت کچھ پایا ہے۔ اس میں موجود نسخہ جات بنا کر جو بہت غریب ہوں علاج نہ کرسکتے ہوں ان کو بالکل مفت دیتا ہوں اور مخلصین کی دعائیں لیتا ہوں۔ میں آپ کو چند نسخہ جات بھیج رہا ہوں جو کہ میرے والد صاحب نے بہت سال پہلے کسی بہت موٹی پرانی کتاب سے نوٹ کیے تھے‘ والد صاحب بھی چاہتے تھے یہ نسخہ جات عام ہوں اور میری بھی یہی خواہش ہے کہ یہ نسخہ جات عام ہوجائیں ‘میں نے ان نسخہ جات کو بارہا مرتبہ آزمایا ہے ہر مرتبہ لاجواب رزلٹ ملے ہیں۔ انشاء اللہ جو بھی ان نسخہ جات کو آزمائے گا بہترین رزلٹ پائے گا۔
برائے جریان: ھوالشافی: بیج بند گجراتی‘ تالمکھانہ‘ ستاور‘ سروالی‘ تخم کونچ، بہوپھلی‘ تودری‘ بہیمن سفید ہر ایک ایک تولہ۔ ثعلب مصری‘ شقاقل مصری‘ کشتہ قلعی تمام دو دوتولہ۔ مصطلگی رومی‘ دانہ الائچی خورد ہر ایک تین ماشہ‘ تخم تمرہندی دو تولہ‘ جملہ ادویات کو کوٹ چھان کر سفوف کریں اور مصری 22 تولہ ملا کر چھ ماشہ صبح، چھ ماشہ شام پانی‘ عرق گاؤزبان یا دودھ سے کھایا کریں۔ سخت سےسخت جریان کو دور کردے گا۔انشاء اللہ۔
نسخہ رقت: ایک عدد بیضہ یعنی انڈا مرغ میں چھ ماشہ قلعی تج ملا کر خوب باریک کرکے تین گولیاں بنائیں اور ایک گولی پہر پیشتر کھائیں اور پھر ممسک کا ملاحظہ فرمائیں۔ 2۔ تخم ریحان آٹھ گرام‘ قند سیاہ نو گرام دونوں کو باریک کرکے جنگلی بیر جتنی گولیاں بنائیں‘ ایک گولی دو گھنٹے پہلے کھائیں اور اس روز روٹی کم کھانی چاہیے۔
نسخہ جریان(برائے ہرقسم): ھوالشافی: بیج بند، تالمکھانہ، ستاور سروالی، مغز تخم کونچ، تودری سفید، سمندر سوکھ، موصلی سفید، موصلی سیاہ، اوٹنگن، اندر جو شیریں، طباشیر سفید، تخم تودری، بہمن سفید، ہر ایک چھ چھ ماشہ، ثعلب مصری، شقاقل، کشتہ قلعی ہر ایک ایک تولہ رومی مصطلگی، دانہ الائچی ہر ایک چار ماشہ۔ مغز تخم تمرہندی مقشر ایک تولہ، ان سب کا سفوف کرکے مصری چھ تولہ ملا کر ایک تولہ ہر روز صبح عرق گاؤ زبان کے ساتھ کھائیں۔ ناسور کی دوا: کن کھجورا اور سانپ کی کینچلی جلا کر راکھ برگد کے دودھ میں تر کرکے ناسور پر رکھیں پرانا ناسور اچھا ہوجائے گا۔آنکھوں کے امراض کیلئے بہترین سرمہ: ھوالشافی: نمک لاہوری ایک تولہ‘ کیلول چھ ماشہ‘ چاکسو چار ماشہ‘ تج قلمی چھ ماشہ‘ کشتہ جست پانچ تولہ‘ زعفران ایک تولہ‘ مغز سرس یعنی شیریں تین تولہ‘ قلمی شورا ایک تولہ‘ طوطیابریاں ایک ماشہ‘ کافور ایک ماشہ‘ سرمہ سیاہ بیس تولہ۔ تمام ادویات کو رگڑ کر مانند سرمہ کرکے شیشی میں محفوظ کرلیں۔ آنکھوں کے تمام امراض مثلاً دھند، جالا، غبار، روہے کہنہ غرض کہ ہر روز استعمال کرنےسے کوئی مرض پیش نہیں آئے گا۔ انشاء اللہ۔(محمد شعیب‘ میلسی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 881 reviews.