اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 28 :توبہ کے کمالات: یہ کتاب میں نے 2000ء میں تالیف کی۔ اس کتاب کی پیشکش کا مقصد یہی ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ آئے اور رب کو اپنا حقیقی مالک مان لے اور سابقہ زندگی سے تائب ہوکر نئی زندگی گزارنے لگ جائے۔ آئیے! ہم اس زندگی کی طرف پلٹ آئیں جس زندگی سے ہمیں ایمان اور ایمان سے چین و سکون اور راحت نصیب ہو۔ یہ راحت صرف اور صرف توبہ میں ہےاور توبہ کا کمال ہی راحت اور سکون ہے۔جن کتب و رسائل سے استفادہ حاصل کیاگیا:مشکوٰۃ، تفسیر ابن کثیر۔ غنیۃ الطالبین از پیران پیر عبدلقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ۔احیاء العلوم۔کشف المحجوب از علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ۔حاشیہ قرآن ازمولانا سید نعیم الدین مراد آبادی۔۔فضائل توبہ استغفار۔اللہ میری توبہ از عالم فقری۔ التوابین ابن قدامۃ المقدیسی۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں