بھوک نہ لگنے‘ پیٹ پھولنے، کھٹی ڈکاریں آنے اور متلی و قے کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ اس میں ایک روغن موجود ہوتا ہے جو ہیضہ کے جراثیم پر اثر انداز ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جن دنوں ہیضہ کی وبا پھیلی ہوئی ہو، پودینہ استعمال کرنے کا مشورہ دیاجاتا ہے
پودینے کی چائے: پودینے سے تیار کی ہوئی چائے بڑی فرحت بخش، ہاضم اور خوشبودار ہوتی ہے۔ اگر افطاری کے بعد آدھا کپ پی لی جائے تو نظام ہاضمہ کی اصلاح ہوتی ہے۔پودینہ اور ہاضمہ: حکماء کی اصطلاح میں پودینہ کا مزاج گرم اور خشک ہے اور پودینہ خاص طور پر نظام ہاضمہ سے متعلق امراض میں مفید ہے۔ غذا کو آسانی کے ساتھ ہضم کردیتا ہے اور ریاح کےاخراج میں مدد کرتا ہے۔ چنانچہ بھوک نہ لگنے‘ پیٹ پھولنے، کھٹی ڈکاریں آنے اور متلی و قے کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ اس میں ایک روغن موجود ہوتا ہے جو ہیضہ کے جراثیم پر اثر انداز ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جن دنوں ہیضہ کی وبا پھیلی ہوئی ہو، پودینہ استعمال کرنے کا مشورہ دیاجاتا ہے۔پودینہ سے جلد کی خارش: پودینہ کی ایک بڑی خوبی زود حسیت (الرجی) کے خلاف اس کا مؤثر ہونا ہے۔ خصوصاًالرجی کی ایک شدید قسم شریٰ ( پتی اچھلنا یا چھپاکی) میں پودینہ کے پتوں کی چائے بنا کر پلائی جاتی ہے۔ جو جلد کی جلن اور خارش کو رفع کردیتی ہے۔ اس غرض سے پودینہ کو دس گرام تازہ پتوں کا رس نصف پیالی عرق گلاب میں ملا کر پلایا جاتا ہے۔ پودینہ میں کیڑوں کو ہلاک کرنے والے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ خاص طور پر ناک اور دکان میں جو کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں ان پر اگر پودینہ کا تازہ رس ڈالا جائے تو وہ ہلاک ہوجاتے ہیں۔ نوٹ: اگر رمضان میں یہ ٹوٹکہ استعمال کریں تو دوران روزہ نہ کیا جائے۔پودینہ کیل مہاسوں کیلئے: پودینہ آپ کے حسن کا محافظ بھی ہے۔ چہرے کے داغ، دھبوں، مہاسوں اور زائد تلوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے پودینہ خالص سرکہ کے ساتھ پیس کر چہرے کے متاثرہ مقامات پر لیپ کیا جاتا ہے۔ رمضان کا پورا مہینہ یہ ٹوٹکہ استعمال کریں اور عید پر پائیں بے داغ دمکتی چمکتی جلد۔ جلد کی رنگت صاف کرنے کیلئے پودینے کے پانی میں جوش دے کر اس پانی سے نہانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔ کیڑوں کے کاٹے کاعلاج: پودینہ مختلف اقسام کے زہر کا تریاق بھی ہے۔ خاص طور پر بچھو، بھڑ، بلی اور چوہے وغیرہ کے کاٹے پر پودینہ کو پیس کر لیپ کیے جانے سے اس کا زہر ختم ہوجاتا ہے۔
پودینہ حیض کیلئے: حیض کو جاری کرنے میں بھی پودینہ مفید ہے۔ اس لیے وہ خواتین جو ایام کی تنگی یا کمی میں مبتلا ہوں۔ پودینہ کی چائے یا تازہ رس استعمال کرکے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہیں۔پودینہ یرقان کیلئے: پودینہ کی ایک منفرد خاصیت یہ ہے کہ یہ خون میں موجود فاسد مادوں کو پسینے کے ذریعے جسم سے خارج کردیتا ہے اسی لیے یرقان کی صورت میں پودینہ کو خاص طور پر استعمال کروایا جاتا ہے۔
پودینہ اور متعدی بیماریاں: پودینہ کو اچھی طرح پانی سے دھو کر اس کے پتے الگ کرلیے جائیں اور انہیں سائے میں خشک کرنے کے بعد ہاتھوں سے مسل کر چورا کرلیا جائے۔ جب بھی کھانا کھائیں اس سفوف کو سالن پر چھڑک لیں معدے کی جلن (بھوک کے وقت یا کھانے کے بعد پیدا ہوجاتی ہو) پیٹ کے پھولنے، بدہضمی اور معدے کے ابتدائی زخموں کی صورت میں یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ خاص طور پر رمضان میں معدے کے امراض کیلئے یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔ پودینہ، جوارش انارین، عرق پودینہ اور قرص پودینہ قابل ذکر ہیں جو نظام ہاضمہ سے متعلق بہت سے امراض میں استعمال کروائی جاتی ہیں خاص طور پر متلی، الٹی، اسہال، بدہٗضمی، سینے کی جلن، بھوک نہ لگنے، منہ کا ذائقہ کڑوا رہنے، رمضان میں پیٹ کے امراض‘ یرقان اور ورم جگر میں یہ دوائیں بہت فائدہ پہنچاتی ہیں۔ متلی، الٹی خصوصاً خواتین کی قے و متلی، پرانی قبض، پتی اچھلنے، نظام ہضم کے خراب ہونے سے پیدا ہونے والے فشار خون (بلڈپریشر) کی صورت میں یہ نسخہ آزمائیں۔ سونف ایک چمچ کھانے والا، اسی قدر پودینہ منقیٰ (بیج دور کیے ہوئے) دو عدد، آلو بخارے پانچ عدد، ان اشیاء کو ڈیڑھ پیالی پانی میں رات کے وقت سردی کے موسم میں اس پانی کو گرم کرکے بھی پیا جاسکتا ہے۔ ایک بات کا خیال رہے کہ اگر آپ کو نزلہ زکام یا گلاب خراب ہے تو آپ اس نسخہ کو استعمال نہ کیجئے۔ آدھے سر کا ایسا درد ہوجائے جس کے ساتھ متلی اور قے بھی محسوس ہو تو بھی یہی نسخہ مفید ہے۔ مزید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پودینہ میں اعصاب کو سکون پہنچانے اور نیند لانے والے اجزا بھی موجود ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں