محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رمضان المبارک کا رحمتوں بھرا مہینہ آن پہنچا ہے۔ رمضان میں چونکہ کھانے پینے کی روٹین تبدیل ہوجاتی ہے اس وجہ سے اکثر لوگوں کو پیچش، مروڑ اور پیٹ کے امراض ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے سارا رمضان انتہائی دشوار گزرتا ہے۔ اس رمضان المبارک میں ایسے حضرات کیلئے خوشخبری ہے کہ میرے پاس ایک ایسا ٹوٹکہ ہے جس کے استعمال سے تمام رمضان پیٹ کے امراض ہرگز نہ ہوں گے۔ یہ ٹوٹکہ آزمایا ہواہے‘ امید قارئین عبقری اس سے بھرپور فوائد حاصل کریں۔ ھوالشافی: چھلکا انار خشک‘ گری آم خشک‘ بیل گری تینوں ہم وزن باریک پیس کر رکھ لیں۔ آدھا چمچ چائے والا ہر روز سحری اور افطاری کا کھانا کھانے کے آدھ گھنٹے بعد شکر کے شربت سے کھانی ہے۔ انشاء اللہ ہر قسم کے پیٹ کے امراض دور ہوجائیں گے۔ پہلی خوراک سے ہی فائدہ ہوگا۔ رمضان کے علاوہ دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ پیچش چاہے خونی کیوں نہ ہوں پہلی ہی خوراک سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔(نذیراحمد‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں