ہر سال پانی کی کمی سے مجھے کڈنی پرابلم ہوجاتی اور دو تین روزے شدید تکلیف کے باعث چھوڑنے پڑتے۔ یہ میرا پہلا رمضان تھا کہ جس میں مجھے نہ گردوں میں مسئلہ ہوا اور نہ ہی پانی کی کمی یا کوئی اور تکلیف۔ میں نے پورے روزے اس طرح فریش رکھے جیسے نومبر دسمبر کے روزے ہوں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک وتعالیٰ آپ پر، آپ کے اہل خانہ، تاقیامت آپ کی نسلوں اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب، ان کی تاقیامت نسلوں، عبقری کے تمام معاونین اور ان کی تاقیامت نسلوں پر اپنی رحمتیں، برکتیں اور عافیتیں نازل فرمائے۔ آمین! آپ نے رمضان المبارک میں آزمودہ طبی و روحانی ٹوٹکےلکھنے کے متعلق رسالہ عبقری میں لکھا تھا تو میں اپنی زندگی کے گزشتہ رمضان کے اپنے آزمودہ طبی و روحانی ٹوٹکے لکھ رہی ہوں جن کے لیے پہلے تو آپ کا بے حد شکریہ، گزشتہ رمضان میری زندگی کا یادگار رمضان تھا‘ میں نے مئی کے مہینے میں پہلی مرتبہ عبقری ایک سٹوڈنٹ سے لے کر پڑھا پھر جون میں خود منگوایا‘ پانچ جون کو پہلی مرتبہ درس اور بابرکت دم میں شرکت کی اور بیعت بھی ہوئی‘ گزشتہ جون کے عبقری میں صفحہ نمبر 24 پر آپ نے تخم بالنگو ایک چمچ اور تین چمچ دیسی براؤن شکر ایک لیٹر پانی میں بھگو کر وقفے وقفے سے استعمال کرنے اور بہت سی بیماریوں سے شفایاب رہنے کیلئے لکھا تھا اور اسی رسالے عبقری کے شروع میں ’’حال دل‘‘ میں گل قند، عرق گلاب اور کھجور والا ٹوٹکہ لکھا تھا۔ طریقہ برائے سحری: تین کھجوریں رات کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے عرق گلاب میں بھگودیں‘ صبح گٹھلی نکال کر منہ میں کھجوریں چبا چبا کر نگل لیں اور عرق گلاب گھونٹ گھونٹ پی لیں اور دو چمچ گلقند کھا کر ایک گلاس پانی سحری میں پی لیں۔ برائے افطاری: دیسی براؤن شکر تین چمچ اور تخم بالنگو ایک چمچ دوپہر کو بھگودیں اور افطاری میں پئیں۔ ہر قسم کی گرمی، پرانے ٹائیفائیڈ‘ بخار‘ دائمی قبض‘ آنتوں کی خشکی‘ معدےکی جلن‘ گیس‘ تبخیر‘ پرانے السر ان تمام امراض سے نجات پائیں گے۔ نیا نیا عبقری سے تعلق بنا تھا‘ شوق شوق میں پڑھ کر بازار سے سب چیزیں منگوالیں اور سحری اور افطاری میں یہ دونوں طبی ٹوٹکے آزمائے۔ میں کڈنی کی مریضہ تھی ہر سال پانی کی کمی سے مجھے کڈنی پرابلم ہوجاتی اور دو تین روزے شدید تکلیف کے باعث چھوڑنے پڑتے۔ یہ میرا پہلا رمضان تھا کہ جس میں مجھے نہ گردوں میں مسئلہ ہوا اور نہ ہی پانی کی کمی یا کوئی اور تکلیف۔ میں نے پورے روزے اس طرح فریش رکھے جیسے نومبر دسمبر کے روزے ہوں۔ اپنے اہل محلہ، دوستوں، کولیگز، رشتہ داروں اور بہن بھائیوں کو بھی یہی ٹوٹکے لکھ کر دئیے تاکہ وہ بھی پرسکون رمضان گزار سکیں۔ میرا رمضان میں سات آٹھ بار ایک دن میں نہانے کا معمول تھا مگر اس بار صرف ایک بار نہاتی‘ کسی گرمی یا تلخی کا کچھ پتہ نہ چلا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو وہ جزا عطا فرمائے جو اس کریم کے خزانوں میں سب سے عظیم ہو کیونکہ آپ نے نجانے میری جیسی شوقیہ عمل کرنے والی کتنی بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کا بھلا کیا۔ پورا رمضان میری یہی روٹین رہی مجھے نہ بھوک لگتی تھی اور نہ پیاس بلکہ پہلے میں ’’ندیدوں‘‘ کی طرح ملک شیک اور کولڈ ڈرنکس جگ بھر بھر کر رکھا کرتی چاہے پیا نہ جائے مگر اس دفعہ صرف یہی دیسی نسخہ آزمایا اور گردوں کی بیماری سے بھی نجات ملی۔ اب تک مجھے گردوں میں دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی۔ صرف سحری وافطاری کے ان دیسی نسخوں کی بدولت میں تراویح و عشاء کے بعد بیعت کی تین تسبیحات اور سورۂ کوثر 129 مرتبہ مع تسمیہ اول و آخر درود پاک پڑھ کر ایک یا دو گلاس دودھ میں عبقری افزاء ملا کر پیتی تھی اور عبقری کے دفتر سے منگوائی دوائی ’’معجون شفا یابی‘‘ کھاتی اور روحانی غسل اور آخری چھ سورتوں کی بدولت تمام عبادات ذوق و شوق اور صحت مندی کے ساتھ کیں اور اب تک کررہی ہوں۔ میری کمر میں ریڑھ کی ہڈی میں انجکشن لگے تھے کیونکہ میرے چار سیزیرین آپریشنز ہوئے ہیں اور میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے نمازیں بیٹھ کر پڑھا کرتی تھی۔ اللہ کریم کے احسانوں میں سے بڑا احسان ہے اور اس کے شکر کےساتھ ساتھ آپ کا بھی لاکھوں کروڑوں بار شکریہ کہ آپ کی بتائی روحانی بابرکت چھ سورتوں، روحانی غسل اور خاص طور پر آپ کی دوائی ’’معجون شفاء یابی‘‘ کے باعث رمضان میں ہی اللہ پاک نے مجھے ہمت طاقت، صحت و تندرستی بخشی کہ میں تب سے اب تک کھڑےہوکر نمازیں ادا کررہی ہوں۔ میری کمر کا مسئلہ ختم ہوگیا میں رو رو کر بڑی مشکل اور تکلیف سے گھرکےکام کیا کرتی تھی اب تمام کام بغیر کسی تکلیف اور لاچاری کے کرتی ہوں صرف اور صرف آپ کی بابرکت دعاؤں اور ادویات کی وجہ سے۔(بندی خدا)
آٹھ ماہ پرانا بخار صرف دو اجزاء سے ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 2013ء سے عبقری کا قاری ہوں‘ آپ کی کاوشوں اور قاری حضرات کی دعاؤں امت مسلمہ کی بہتری اور مشکلات کے حل کی تدابیر سے بہت سے لوگ مستفیض ہورہے ہیں۔ اللہ پاک اس کی ترقی کی منازل کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ میں نے آپ کے چند نسخہ جات آزمائے نہایت لاجواب پائے۔چند واقعات درج ہیں:۔میرےایک محلہ دار جن کی عمر تقریباً 90 سال ہے۔ گزشتہ آٹھ ماہ سےبخار میں مبتلا تھے۔ بے حساب ڈاکٹروں اور حکیموں کے علاج کروائے لیکن بخار تھا کہ اترنے کا نام ہی نہیں لیتا تھا۔ ایک روز میں ان کی عیادت کیلئے گیا تو میں نے انہیں آپ کا تجربہ شدہ نسخہ بتایا تو تین روز میں بخار اتر گیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ تخم ریحان یعنی نیاز بو کے بیج لے کر ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ڈال کر ہلا ہلا کر گھونٹ گھونٹ پئیں۔ اس کے استعمال سے نہ صرف بخار اتر گیا بلکہ جسمانی کمزوری بھی جاتی رہی اور تیسرے روز ہی انہوں نے باجماعت کھڑے ہوکر نماز ادا کرنی شروع کردی۔ حالانکہ آٹھ ماہ سے بخار میں مبتلا بوڑھا شخص چارپائی پر سے کئی ماہ تک اٹھنے کے قابل بھی نہیں ہوتا۔ میرے ایک دوست جو کہ ایک ڈاکٹر کے کلینک پر 26 سال سے کام کررہے ہیں۔ انہیں شوگر ہے۔ ایک روز میری ایک ہمسائی گزررہی تھی۔ اس نے مجھے بتایا کہ آپ کے دوست بہت سخت بیماری ہیں۔ ان کی ٹانگوں میں بہت زیادہ زخم ہوچکے ہیں اور ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔ میں نے اسی خاتون کے ہاتھ دو نسخہ جات لکھ کر دئیے۔ تقریباً بیس روز کے بعد میں محلے سے گزر رہا تھا تو مجھے وہ شخص نظر آیا اور دوڑاتا ہوا مجھے گلے مل گیا۔ میں حیران و ششدر اس کو دیکھنےلگا۔ اس سے میں نے پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے؟ کہنے لگا آپ کے بھیجے گئے نسخہ جات سے تقریباً ٹھیک ہوگیا ہوں اور اب کلینک پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہوں۔ میں نے اسے کراماتی چٹنی جس میں پودینہ‘ دیسی ادرک‘ دیسی لہسن اور کھٹا اناردانہ ہم وزن کوٹ کر صبح، دوپہر، شام ایک چمچہ کھانے کو کہا اور زخموں پر لگانے کیلئے پچاس گرام گندم، پچاس گرام ناریل، ایک پاؤ دیسی گھی میں جلا کر گھوٹ کر لگانے کیلئے کہا۔ رب کریم نے اپنے حبیب ﷺ کے صدقے شفاء عطا فرمائی۔ (محمداسلم دکاندار‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں