محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گورنمنٹ کالج میں انگلش کا لیکچرار ہوں۔ پچھلے رمضان المبارک میں میرے ایک دوست نے مجھے عبقری ویب سائٹ کا بتایا تو میں نے پورا رمضان آپ کے درس سنے اور اب تک سن رہا ہوں۔ گناہوں سے نفرت اور روحانی سکون نصیب ہورہا ہے۔ اللہ والے کو دیکھ کر اللہ یاد آتا ہے اور اللہ والے کے الفاظ جو سرور ملتاہے اس کا اظہار مشکل ہے۔جب سے آپ کے درس سننے شروع کیے ہیں میرے پریشانی ختم ہوتی جارہی ہے۔ گھر میں عجب قسم کی پریشانیاں اور الجھنیں تھیں الحمدللہ! دروس کی برکت سے گھرکا ماحول پرسکون ہوگیا۔ رمضان المبارک کا اب پتہ چلا )
کہ کیسے گزارتے ہیں۔ پچھلا پورا رمضان آپ کے درس سنے ہر نماز میں رونا آجاتا تھا۔ اس بار مجھے رمضان المبارک کا شدت سے انتظار ہے انشاء اللہ اس رمضان میں ہر روز آپ کے درس سے مستفیض ہوں گا۔ (کاشف‘ لالہ موسیٰ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں