سورج کی بعض شعا عیں جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں ، ان کی وجہ سے جلد کا کینسر، وقت سے پہلے جھریا ں اور دانے نمو دار ہو سکتے ہیں ۔ عمومی طور پر یہ جلد کو کھردرا اور بے جان کر دیتی ہیں ۔ نتیجتاً جلد کے مر دہ خلیا ت مسامو ں کے ذریعے جلد کی اندرونی تہہ تک پہنچ جا تے ہیں اور بیکٹیریا کی نشو ونما میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں ۔ دھو پ میں جانے سے قبل کم ازکم سن بلا ک ضرور استعمال کریں ۔ ٭صابن کو 30 سیکنڈ لگا کر مساج کریں ۔ ٭ دودھ کا استعمال محدود رکھیں٭ کا فی کی بجائے گرین ٹی کا استعمال کریں ۔
چند احتیا طی تد ابیر اختیا ر کی جائیں تو آپ کی جلد دانو ں سے محفوظ رہ سکتی ہے ۔ سن بلا ک کے انتخا ب کے لیے خیا ل رکھیں کہ سن بلا ک Non Comedogenic اور آئل فری ہو ۔ اگر Salicylic Acid یا Benzoyl per oxide کی کریم بطور علا ج استعمال کی جا رہی ہو تو اس با ت کا خیا ل رکھنا چاہیے کہ کم سے کم سور ج کی روشنی کا سامنا ہو۔ دھوپ میں جانے سے پہلے متاثرہ حصو ں کو سن بلا ک لگا کر محفوظ کر لیا جائے ۔
کو شش کریں کہ کم سے کم ذہنی دبائو کا شکار ہوں کیو ں کہ ذہنی دبائو کی حالت میں جسم میں اسٹرائیڈ ہا رمو ن بننے کی شر ح بڑھ جا تی ہے ۔ یہ کیمیا ئی ہا رمون جلد میں دانوں کے نمودار ہونے کی اہم وجہ ہے ۔ ذہنی دبائو کی صور ت میں چہرے کو کسی اچھے صابن سے دھوئیں اور گرین ٹی کا استعمال کریں ۔ کا فی کا استعمال کم سے کم کریں ۔ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو تی ہے کہ کا فی کا استعمال اسٹرائیڈ ہارمون کے اخرا ج میں اہم کر دار ادا کر تا ہے ۔ لہٰذا کو شش کی جائے کہ کا فی پینے کی عا دت ہر صورت ترک کی جائے یا اسے گرین ٹی سے بدل دیا جائے ۔
٭ اچھی خورا ک صحت مند جلد کے لیے بہت ضروری ہے ۔ اپنی غذامیں ہری سبزیو ں اور پھلوں کو شامل کیا جائے ، جن میں قدر تی Anti Oxidants ہو تے ہیں ، جو جسم میں ہونے والے کسی بھی نقصان دہ عمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ٭کم از کم 14 گلا س پانی روزانہ پیا جائے ، کیو ں کہ جتنا زیادہ پانی استعمال کریں گے ، گر دے اتنی ہی بار خون کو فلٹر کرتے ہیں اور پیشا ب کے ذریعے نقصان دہ ذرات جسم سے خارج ہو جاتے ہیں ۔٭اگر دانے بہت خراب حالت میں ہو ں تو دودھ کا استعمال محدود رکھیں ، کیو ں کہ دودھ ہارمونل لیو ل کی وجہ سے بڑھنے والے دانوں کی نشوونما میں مزید اضا فہ کر تاہے ۔ ٭سگریٹ نو شی کرنے والے افراد میں دانو ں کی نشو و نما تقریبا 62 فی صدزیا دہ ہو تی ہے۔ ٭خواتین میں ماہانہ ایام کے ہونے سے Sebum کی مقدار اور دوسرے کیمیکل میں اضا فہ ہو جا تاہے۔ Sebum ایک ما دہ ہے ، جو انسانی جلد کے ذریعے خارج ہو تا ہے اور دانو ں کی اصل وجہ یہی ہے ۔ ٭ایام کے دانو ں میں جلد کی زیا دہ سے زیادہ صفائی رکھی جا ئے۔
٭ سر کی جلد اور بالو ں کو کسی اچھے آئل فری شیمپو سے صاف رکھا جائے ، Sebum اور تیل عموماً سر کی جلد سے ماتھے اور پیشانی تک ٹرانسفر ہو جا تے ہیں اور نتیجتاً ما تھے پر دانے نمودار ہو نے لگتے ہیں ۔ Glycolic Cleanser کا استعمال بھی سر کی جلد میں کیا جائے ۔ ٭روزانہ چہرہ کم از کم 3 بار دھویا جائے ۔ صابن معیاری ہو، مگر خو ش بو اور رنگ کے اثرات سے پاک ہو ۔ ٭اپنے ہا تھو ںکو ہمیشہ صاف رکھیں اور معیاری صابن کا استعمال کریں۔ ٭صابن کو 30 سیکنڈ لگا کر مساج کریں اور پھر صاف پانی سے دھوئیں ۔
روزانہ ایک سے دو با ر ایسی کریم یا جیل کا استعمال کریں ، جس میں Benzoyl per oxide ہو ۔ ابتدا میں یہ جلد کو خشک اور سر خ کر دیتا ہے ، مگر یہ وقتی اثرات ہو تے ہیں ، چند ہفتو ں میں اس کا وا ضح اثر ہو گا اور دانے ختم ہو جائیں گے ، بس دھو پ میں نکلتے ہوئے سن بلا ک کا استعمال لا زم ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 679
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں