میں نے ایک جگہ سورۂ والضحیٰ کا عمل نوکری کیلئے پڑھا۔ میں نے بہت لوگوں کو بتایا جس نے بھی کیا اُسی کو اللہ کے کرم سے نوکری ملی۔ ایک لڑکے کو مل والوں نے کام سے نکال دیا تھا‘ اس نے یہ عمل کیا چوتھے دن مل والوں نے واپس کام پر بلالیا۔
آیۃ الکرسی‘ دل قرآن سے شفاء
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے جو مجھے کسی بزرگ سے ملا تھا وہ میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ اس عمل میں لوہے کی کوئی چیز لے کر مریض کے چاروں طرف گھماتے رہنا ہے اور ساتھ لوبان، گلاب کا عرق، گلاب کا عطر اور اگربتی رکھ لینی ہے یہ پڑھ کر مریض پر بھی دم کرنا ہے اور ان چیزوں پر بھی پھونک مارنی ہے بعد میں گلاب کے عطر اور عرق سے مریض پر چھینٹے مارنے ہیں اور اگربتی کی دھونی دینی ہے۔ لوبان کی دھونی روزانہ دینی ہے‘ اس سے ہوائی چیزوں والے مریض، جادو جنات والے مریض ٹھیک ہوتے ہیں۔ دم یہ ہے:۔
آیۃ الکرسی دل قرآن آپ چلے تو رحمٰن
ہلکے ہلکے ست آسمان ساتوں کیلئے ایک دربان
پاؤں رکھے جبرائیل دھڑ رکھے قرآن
کمر رکھے محمد مصطفیٰ ﷺ سر رکھے رحمٰن
وجود بارگاہ رسول بارگاہ چلہ کرے‘ چلہ وہ کرے جادو کرے ٹونا کرے تنتر کرے منتر کرے جن ہو بھوت ہو آسیب ہو دیو ہو ڈین ہو چڑیل ہو یا جو جو کوئی جو جو کرے سو سو مرے، الٹ اس کا اسی پر پڑے سب سے ملے حصار کردم خود را محمدرسول اللہ۔
ادھر عمل ختم اُدھر بےروزگاری ختم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ایک جگہ سورۂ والضحیٰ کا عمل نوکری کیلئے پڑھا۔ میں نے بہت لوگوں کو بتایا جس نے بھی کیا اُسی کو اللہ کے کرم سے نوکری ملی۔ ایک لڑکے کو مل والوں نے کام سے نکال دیا تھا‘ اس نے یہ عمل کیا چوتھے دن مل والوں نے واپس کام پر بلالیا۔ یہ عمل میں نے اپنے چاچو کو بتایا انہوں نے صرف چھ دن ہی عمل کیا تھا کہ سکول میں نوکری مل گئی۔ یہ عمل میرے والدہ صاحب نےسات دن کیا تو انہیں نوکری مل گئی۔ میں نے خود بھی یہ عمل آزمایا پانچ دن کیا تھا تو اللہ کے فضل سے نوکری مل گئی۔ عمل یہ ہے:۔
سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔
نظربد کے شکار افراد کیلئے آزمودہ آسان دم
سورۂ فلق اور ناس کا کمال: مجھے یہ عمل کسی دوست نے دیا کہ لوہے کی کوئی چیز لے کر وہ مریض کے اوپر گھماتے رہیں اور سورۂ فلق اور سورۂ ناس گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کردیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! جب میں یہ دم کرتا ہوں تو جن لوگوں کو ہوائی چیزیں ہوں‘ جادو اور جنات وغیرہ ہوں تو مجھے خود دم کرتے ہوئے جمائیاں آنے لگتی ہیں تو مجھے پتہ چل جاتا ہے۔ یہ دم میں نظر والے مریضوں کو کرتا ہوں تو آرام آجاتا ہے۔ اکثر ہمارے محلے میں کچھ گھرانے ایسے ہیں کہ ان کے بچے جتنے بھی بیمار ہوجائیں وہ جتنی بھی ادویات لے لیں‘ ان کے بچوں کو آرام نہیں آتا جب تک میں ان کو دم نہ کردوں۔ میں یہ دم سردرد، جسم درد کیلئے کرتا ہوں تو اللہ پاک شفاء عطا فرمادیتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں