Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان المبارک میں تسبیح خانہ سے کیا ملا؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

تسبیح خانہ میں جو خوشبو آئی وہ خالص اللہ کو پانے اور اس کی طرف رجوع کرنے اور اس کی محنت کس طریق سے کی جاتی ہے بتایا گیا۔ تسبیح خانہ میں کارنبوت کا عمل اور انسانوں کو زندگی گزارنے کے طریق سےنوازا گیا۔ دعوت الی اللہ، تعلیم، تزکیہ نفس مقصد زندگی ہونا چاہیے۔

تسبیح خانہ میں ظاہر اور باطن ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے پچھلا رمضان تسبیح خانہ میں گزرا‘ میرے وہاں جو لمحات گزرے ہیں بڑے ہی قیمتی گزرے ہیں۔یہاں جو ظاہری شریعت کے طریقہ کے لباس آپ نے پہنائے اور طہارت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائی اور باطن کی صفائی کیلئے جو آپ نے دروس سے ہمیں نوازا اس کا اظہار قلم سے کرنے سے قاصر ہوں۔ ظاہر اور باطن کے لباس سے جونوازا گیا ہے اگر ہم اس پر باہر کی زندگی اپنالیں تو ولایت کی زندگی شروع ہوجائے۔ تسبیح خانہ میں جو خوشبو آئی وہ خالص اللہ کو پانے اور اس کی طرف رجوع کرنے اور اس کی محنت کس طریق سے کی جاتی ہے بتایا گیا۔ تسبیح خانہ میں کارنبوت کا عمل اور انسانوں کو زندگی گزارنے کے طریق سےنوازا گیا۔ دعوت الی اللہ، تعلیم، تزکیہ نفس مقصد زندگی ہونا چاہیے۔ اب میرا مستقل ارادہ ہے کہ میرا ایک منٹ بھی ضائع نہیں ہوگا اور ہروقت میں اللہ کے ذکر میں مشغول رہوں گا۔(محمد یونس)
تسبیح خانہ سے ملی روح کی دنیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے نہیں معلوم کہ میں تسبیح خانہ میں کیسے پہنچ گیا مگر میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے میری منزل تک پہنچا دیا ہے۔ اللہ پاک کا شکر ہے کہ پورا رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کی قوت عطا کی۔ یہاں بہت سکون ملا روحانی بھی اور جسمانی طور پر بھی۔ اللہ پاک نے تسبیح خانہ میں بہت کچھ عطا کیا۔ اللہ پاک نے مجھے آپ دامت برکاتہم کی نسبت عطا کی۔ اللہ پاک نے مجھےکامل یقین عطا فرمایا۔ اللہ پاک نے مجھے روح کی دنیا عطا کی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! تسبیح خانہ میں جو خاص چیز محسوس ہوئی وہ عصر کے ذکر کے بعد دعا کی کیفیت ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آسمان سے فرشتے اتر رہے ہیں اور وہ ہماری دعا کو عرش تک لے جارہے ہیں۔ مجھے آپ دامت برکاتہم کی رہنمائی اور دعاؤں کی ضرورت ہے اور جو تسبیح خانہ میں وقت گزرا جو کچھ وہاں سیکھا اور حاصل کیا اللہ پاک اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ہمیں کامل یقین ہے کہ ہماری آپ سے نسبت ہوگئی ہے اور اللہ پاک اور حضور نبی کریم ﷺ کے حضور سرخرو ہوں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔ اللہ پاک آپ کو سوہنی صحت عطا کرے۔ آمین۔ (ڈاکٹر محمدعبداللہ‘ مظفرگڑھ)
زندگی کا بہترین رمضان
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور عزت والی زندگی عطا فرمائے اور آپ کی نسلوں سے بھی اسی طرح دین کی خدمت کا کام لے اور آپ کے درجات دنیا اور آخرت میں بلند سے بلند رکھے۔ آمین!میرا گزشتہ رمضان زندگی کا سب سےبہتر رمضان گزرا ہے۔ مجھے تسبیح خانہ کی خدمت کرنے بھی سعادت ملی اور قیام کی بھی۔ میری سب سے بہترین کیفیت تب بنی جب 29 واں سپارا دوران تسبیح پڑھا جارہا تھا اس دن شروع سے آخر تک بے ساختہ میرے آنسو نکلتے رہے جو مجھے اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرواتے رہے اور رمضان کے جانے کا افسوس اور تسبیح خانہ کی چار دیواری میں وقت گزارنے پر اللہ کریم کا بہت شکرگزار ہوں۔ (فیضان خالد‘ لاہور)
دل کو سکون اور عجب خوشی ملی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ 21 رمضان المبارک کو ہم صبح تقریباً 8 بجے تسبیح خانہ لاہور پہنچے تو میں بہت زیادہ تھکا ہوا تھا۔ جب ہم اوپر آئے تو جگہ بہت کم تھی اور میں تھکا بھی بہت تھا۔ میں نے اور میرے والد صاحب نے تھوڑی مشقت کے بعد جگہ پیدا کرلی اور جب میں لیٹا تو میں سو گیا۔ میں نے ایک عجیب خواب دیکھا خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ہم اپنے گھر میں ہیں اور باہر بارش اور ژالہ باری ہورہی ہے۔ تو میں اپنا دامن اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یااللہ جو بھی چیز یہاں مانگوں گا اگر وہ مجھے مل جائے یا میری دعا قبول ہوجائے تو مجھے کیسے پتہ چلے گا؟ اچانک دو بڑے ژالہ باری کے ٹکڑے میرے دامن میں آکر گرتے ہیں تو میں خوش ہوجاتا ہوں اور اندر آکر کمرے میں اپنے والدین سے کہتا ہوں کہ دیکھیں میں نے جو بھی مانگا وہ مجھے مل گیا اور میری آنکھ کھل گئی۔ حضرت حکیم صاحب! میں ابھی صرف آپ کے تسبیح خانہ میں آیا ہی تھا‘ تو اللہ نے مجھے اتنا شاندار خواب دکھا دیا۔ تسبیح خانہ میں دل کو بہت سکون ملا اور ایک عجیب انوکھی خوشی ملی۔ والسلام (محمدنثار)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 673 reviews.