محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل نسخہ لاہور میں ایک صاحب لوگوں کو فری بانٹتے ہیں‘ ہزاروں لوگوں کو اس سے فائدہ ہوا۔ عبقری قارئین کیلئے خصوصی طور پر لایا ہوں تاکہ لاکھوں قارئین کو اس سے فائدہ ہو اور میرے لیے صدقہ جاریہ بنے۔ ھوالشافی: بکھڑا ایک چھٹانک‘ سونف چھ ماشہ‘ کانسی چھ ماشہ‘ اگر کھانسی نہ ہو تو خربوزے کے بیج بمعہ چھلکا چھ ماشہ لیں۔ ترکیب استعمال: دو کلو پانی میں ڈال کر ابال لیں‘ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو باریک کپڑے سے چھان کر رات کو سوتے وقت استعمال کریں۔ اس کو پینے کے بعد کوئی چیز نہیں کھانی‘ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں‘ صبح ناشتہ سے پہلے دوبارہ اسی طرح پکائیں اور جب ایک کپ رہ جائے تو باریک کپڑے سے چھان کر ناشتہ کرنے سے پہلے ایک گھنٹہ پی لیں۔پرہیز: چائے‘ چاول‘ بڑا گوشت‘ مرغی‘ انڈا‘ مچھلی‘ کلیجی ‘گائے یا بکرا‘ پوٹہ کلیجی مرغی‘ ادرک‘ ٹماٹر‘ لال مرچ‘ بیگن‘ دال مسور‘ وغیرہ وغیرہ۔ استعمال کرنے والی چیزیں: چھوٹا گوشت‘ کالی مرچ‘ گھیا‘ ٹینڈے‘ دہی‘ لسی چاٹی‘ لسی دودھ کی‘ لسی دہی کی زیادہ پانی والی۔ (محمدظفر قریشی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں