تسبیح خانہ سے نسبت کا فیض
19 نومبر تا 22 نومبر 2015ء تسبیح خانہ لاہور میں عبقری روحانی اجتماع میں شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی۔ میری ایک عزیزہ پر کچھ عرصہ سے جادو کے اثرات شدید تھے‘ یہاں تک کہ چھ ماہ سے ان کا نہ نماز پڑھنے کو جی چاہتا تھا اور نہ ہی درس سننے کو‘ حالانکہ قبل ازیں نماز فرض اورتہجد کی پابند تھیں۔ باقاعدہ درس سننے کی عادی تھیں۔ اب یہ حالت ہوگئی تھی کہ یادداشت بھی کم ہوگئی اور چلنے پھرنے سے بھی عاری ہوگئیں۔ گھر کے بھی کسی کام میں دلچسپی نہ رہی تھی۔ گزشتہ روحانی اجتماع میں بھی وہ تسبیح خانہ میں رہیں۔ ماشاء اللہ الحمدللہ چھ سات ماہ میں پہلی دفعہ دوران اجتماع تسبیح خانہ لاہور میں باقاعدگی سے نمازیں ادا کیں۔ درس سنے اور اب گھریلو کام کاج میں بھی دلچسپی لینا شروع کی ہے۔ طبیعت کافی ہشاش بشاش ہے۔ یہ تسبیح خانہ کے لنگر اور خدمت کی بدولت ہے۔ عزیزہ نے روحانی اجتماع کے دوران واش روم اور برتن بھی صاف کیے اور صفائی کے دوران دعا کی کہ میں اللہ کے مہمانوں کیلئے صفائی کررہی ہوں یااللہ میرے دل کو صاف کردے۔ آمین! (مطلوب احمد باجوہ‘ بہاولپور)
اطاعت کا جذبہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! معمولات پابندی سے ادا ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے۔ عبقری روحانی اجتماع کے بیانات سے بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی اطاعت کا جذبہ خوب پیدا ہو ا‘ اللہ تعالیٰ آپ کو انتہائی جزائے خیر عطا فرمائے۔ دعا فرمائیں اللہ پاک اپنے قرب میں مزید ترقی نصیب فرمائے۔ (زبیرظفر)
روحانی اجتماع زندگی میں تبدیلی لے آیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ بندہ کو عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کا موقعہ ملا‘ تین دن تسبیح خانہ میں رہے میں آپ کے نورانی درس سے فیض یاب ہوئے۔ درس میں شرکت اور تسبیح خانہ کی حاضری بڑے گہرے اثر ڈالتی ہے اور زندگی میں تبدیلی لاتی ہے جس میں دن سے تسبیح خانہ سے واپس آیا ہوں‘ دل کی کیفیت ہی عجیب ہے۔ ایک تو نماز تہجد میں دوام اور استقامت نہیں ہوتی تھی اب ماشاء اللہ یہ سعادت حاصل ہوگئی ہے کہ تہجد کی نماز قضا نہیں ہوتی۔ ساتھ ہی نماز اشراق اور چاشت کے نوافل بھی نصیب ہورہے ہیں۔ حضرت جی! تلاوت کرتا ہوں یا نفل پڑھتا ہوں تو آنکھیں برسنا شروع ہوتی ہیں اور دل میں فکر پیدا ہوتی ہے۔ ندامت، پچھتاوا اور سابقہ زندگی پر خزن و افسوس ہوتا ہے اور آنکھیں برس پڑتی ہیں۔ کچھ دعا مانگنے کا بھی لطف آتا ہے اور ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اب میری عرض ضرور قبول ہوگی اور ہوتی بھی ہے۔ (عبدالقیوم‘منگلا کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں