Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پاک فوج کے جوان کی حفاظت کا ناقابل یقین واقعہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

ہیڈکوارٹر سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور گئے ہونگے کہ لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی وہ دونوں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر دریائے نیلم میں چلے گئے۔ دریا کا پانی صرف برف پگھلنے سے اتنا ٹھنڈا ہوتا ہے کہ چند سیکنڈ ہاتھ پانی میں رکھنے سے خون جم جاتا ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پاک فوج میں عسکری خدمات سرانجام دینے کے بعد آج کل ریٹائرڈ زندگی گزار رہا ہوں، پاک فوج میں گزرے لمحات بڑے حسین اور دلفراش ہوتے ہیں۔ 1982ء میں میری ڈیوٹی آزادکشمیر ’’وادی نیلم‘‘ دریائےنیلم کے کنارے مظفرآباد سے 200 کلومیٹر دور سخت سرد ترین علاقے میں تھے جہاں دسمبر اور جنوری کے ماہ میں تقریباً 10 سے 12 فٹ برف پڑتی ہے۔ سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوجاتی ہے۔ پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ ہیلی کاپٹر سروس صرف سیریس مریضوں کومظفرآباد یا راولپنڈی شفٹ کرنے کیلئے ہوتی ہے۔
غالباً دسمبر کا آخری عشرہ تھا کہ دو فوجی جوان گھر چھٹی گزارنے ہیڈکوارٹر سے مظفرآباد کیلئے پیدل روانہ ہوئے۔ کیونکہ سڑک پر دس سے بارہ فٹ پڑی تھی اور ٹریفک کیلئے بالکل بند تھی۔ فوجی جوانوں میں ایک ’سلامت علی‘ اور دوسر کرسچن بھائی (خاکروب) تھا۔ ہیڈکوارٹر سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور گئے ہونگے کہ لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی وہ دونوں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر دریائے نیلم میں چلے گئے۔ دریا کا پانی صرف برف پگھلنے سے اتنا ٹھنڈا ہوتا ہے کہ چند سیکنڈز ہاتھ پانی میں رکھنے سے خون جم جاتا ہے۔ چند فوجی جوان سامنے پہاڑ کے اوپر عسکری خدمات سرانجام دےرہے تھے جنہوں نے دونوں کو لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آتے ہوئے دکھ لیا تھا۔
انہوں نے فوراً ہیڈکوارٹر میں بذریعہ وائرلیس پیغام دیا اور صورت حال سےآگاہ کیا۔ پیغام ملتے ہی ہیڈکوارٹر کا عملہ جس میں افسر بالا اور دیگر سٹاف مدد کیلئے فوراً جائےوقوعہ پر پہنچ گئے۔ جن میں راقم بھی موجود تھا۔ افسربالا کی ہدایات کے مطابق اور فوجی تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے چند فوجی جوان دریا کے پار دوسری جانب گئے اور گمشدہ جوانوں کی تلاش شروع کردی۔ برف کے چند تودے ہٹاتے ہی فوجی جوان جس کا نام ’’سلامت علی‘‘ تھا فوراً مل گیا اور بالکل ہوش و حواس میں تھا اور کوئی چوٹ وغیرہ بھی نہیں آئی تھی۔
سبحان اللہ! سلامت علی کو اللہ تعالیٰ نے کیسے سلامت رکھا وہاں کسی کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آرہا تھا کیسے کسی پر ٹنوں برف گری ہو اور وہ دریا برد ہوچکا ہو اور گھنٹے ڈیڑھ بعد نکلے اور بالکل صحیح سلامت اور خراش تک نہ آئی ہو۔ سبحان اللہ۔ جبکہ ہمارا دوسرا کرسچن بھائی برف کے نیچے چلا گیا اور لاکھ کوشش و بسیار کے باوجود نہ مل سکا۔ سلامت علی کو دریا سے نکال کر واپس ہیڈکوارٹر لایا گیا اور زندہ بچ جانے پر ختم قرآن کا انعقاد کیا گیا اور دعا کرائی گئی ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ یہ واقعہ جب بھی آنکھوں کے سامنے آتا ہے تو منہ سے ’’سبحان اللہ‘‘ نکلتا ہے کہ کیسے اللہ تعالیٰ پاک فوج کے جوانوں کی مدد اور حفاظت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سےدلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہر محاذ پر ہماری پاک فوج کےجوانوں کی مدد اور حفاظت کرے اور ہماری فوج کے تمام اداروں کو مزید ترقی عطا فرمائے۔آمین۔ یہ اللہ کی ہی مدد ہےکہ کم سے کم وسائل کے باوجود ہم ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ الحمدللہ! پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 652 reviews.