محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ ٹوٹکے ہیں جو میں اپنی عبقری کی قارئین بہنوں کیلئے لائی ہوں۔ یہ ٹوٹکے میں نے خود آزمائے ہیں اور انہوں نے میرے حسن کو چارچاند لگادئیے‘ قارئین عبقری آپ بھی آزمائیے‘ انشاء اللہ آپ بھی خوب پائیں گی۔ ہاتھ پاؤں کی خوبصورتی کیلئے نیم گرم پانی میں روزانہ رات کو سرسوں کا تھوڑا سا تیل ڈال کر ہاتھ پاؤں اس میں صرف پانچ منٹ ڈبوئیے اور بعد میں تولیے سے خشک کرلیں۔ صحت کو برقرار رکھنے کیلئے گائے بھینس کا نہیں صرف بکری کا دودھ استعمال کریں پھر اس کا کمال دیکھیں۔ پپیتا اسکن کیلئے بہت بہترین ہے‘ پپیتا جلد کو گلو کرتا ہے‘ اس کو میش کرکے چہرے پر لگانا بہت مفید ہے۔ پپیتا کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے‘ کلینزنگ کیلئے پپیتا استعمال کرتی ہوں لاجواب پاتی ہوں۔ لیموں کی اسکنجبین ایک گلاس روزانہ ضرور پیتی ہوں۔ نفاست کیلئے ایلوویرا: ایلوویرا کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اس کا گودا نکال کر چہرے پر مساج کرنے سے جلد بہت زیادہ گلو کرتی ہے‘ سیب کا جوس ایک گلاس روزانہ صبح ضرور پینا چاہیے۔معدہ فٹ اور آپ بھی فٹ:کالی ہریڑ دو سوگرام‘ دو چمچے دیسی گھی لے کر فرائی پین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں‘ ہریڑ کو بھون کر اتار لیں اور پیس کر رکھ لیں۔ ایک چمچ چائے والا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا بعد کھالیں‘ کبھی معدہ خراب نہ ہوگا۔ بال کالے چہرہ روشن: آملہ کے مربہ کو دھوکر صبح کے وقت کھائیں اور رات سوتے وقت دودھ کے ساتھ استعمال کریں‘ بال کالے ہوں گے اور چہرہ روشن۔ ناریل صرف خواتین کیلئے:ناریل کو کدوکش کرکے کھیربنالیں‘ روزانہ کھائیں‘ کمزوری کیلئے سونا ہے‘ خواتین کو ضرور استعمال کرنا چاہیے‘ اس کو گرینڈ کرکے استعمال کریں‘ ہمیشہ جوانی کو برقرار رکھتا ہے‘ گائنی کے امراض کو دور کرتا ہے‘ 55 سال کے بعد بھی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔(عائشہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں