Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قرآن پاک آنکھوں پر لگانے سے رسولی ختم

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

یہ عمل میں چند ہفتے کرتی رہی جس کی بدولت اللہ پاک نے مجھے اس کلام پاک کے صدقے سےعافیت بخشی اور میری پلک کے نیچے سے رسولی کا نشان تک ختم ہوگیا۔ سبحان اللہ۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس قرآن پاک سے حیران کن مشکل آسان کرنے والا نسخہ ہے جو میں عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کررہی ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے میری دائیں آنکھ کی پلک کے نیچے چھوٹی سی رسولی بننا شروع ہوگئی جو دن بدن بڑھتی ہوئی نظر آرہی تھی جس کا مجھے آنکھ پر تکلیف اور بوجھ بھی محسوس ہوتا تھا۔ کسی نے کہا کہ یہ رسولی جب تھوڑی سی بڑی ہوگئی تو پھر اس کا آپریشن کروالینا لیکن ہمارے گھر کے قریب ایک مسجد ہے جس کے قاری صاحب ہر روز ہمارے گھر مجھے قرآن پاک پڑھانے آتے تھے۔ میری امی جان نے مجھے کہا کہ جب قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگو تو قرآن پاک کے اوراق کو چوم کر اپنی آنکھوں کی پلک پر لگا کر اللہ پاک سے دعا کرنا کہ وہ ہماری اس مشکل کو اپنی رحمت کے صدقے اور اس مقدس اوراق کے صدقے آسان کردے اورآپریشن جیسی تکلیف سےبچائے۔ یہ عمل میں چند ہفتے کرتی رہی جس کی بدولت اللہ پاک نے مجھے اس کلام پاک کے صدقے سے عافیت بخشی اور میری پلک کے نیچے سے رسولی کا نشان تک ختم ہوگیا۔ سبحان اللہ۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ ہمیں پکا سچا مسلمان بنائے۔ آمین۔ (اقصیٰ پروین‘ حویلی لکھا)
ایک چھوٹی سی آیات‘ بڑا کام‘ قارئین عبقری کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میرے گھر کا ہی واقعہ ہے میرے کزن کی شادی کو تقریباً پانچ سال ہوگئے ہیں جس گھر میں میرے کزن کی شادی ہوئی ہے‘ لڑکی کے خاندان والوں کا ارادہ نہیں تھا یعنی اس رشتہ کیلئے لڑکی کی کچھ قریبی رشتہ دارراضی نہیں تھیں اس رشتہ کیلئے صرف لڑکی کا باپ راضی تھا۔ لڑکی کی وہ رشتہ دار اس رشتہ کو اپنے بچوں کیلئے لینا چاہتی تھیں‘ جب ان کے گھر کوئی رشتہ لینے کیلئے جاتا وہ اٹھ کھڑی ہوتیں‘ آخرکار جب ہم رشتہ کیلئے گئے تو لڑکی کے باپ نے ہاں کردی کیونکہ وہ ان کے ارادے بھانپ چکا تھا اور ہم بھی اللہ کے کرم سے کھاتے پیتے گھرانے سے ہیں‘ اس لیے فوری رشتہ کی ہاں ہوگئی۔ آخرکار شادی ہوگئی لیکن شادی کے بعد لڑکی کی وہ رشتہ دار آرام سے نہ بیٹھیں اور تعویذوں کیلئے دوڑنا شروع کردیا ان کے اپنے گھر کا یہ حال ہے کہ ان کے بچوں کو عمریں کافی زیادہ ہوچکی ہیں‘ تقریباً چالیس چالیس سال کے لگ بھگ مگر ان کیلئے کوئی رشتہ نہیں آیا۔لہٰذالڑکی کی رشتہ داروں نے میری کزن کی بیوی پر تعویذ و جادو شروع کرادئیے۔ آئے دن میرے کزن کی بیوی بیمار رہنے لگی‘ رات کو سوتے سوتے ڈر جاتی‘ بعد میں اثر زیادہ ہوگیا۔ اس کے بعد ان کے گھر سے کوئی نہ کوئی چیز گم ہوجاتی‘ آخر بعد میں ایسے ہونے لگا کہ وہ اپنی الماری میں جب اپنے کپڑے رکھتی جب کچھ دن بعد پہننے کیلئے نکالتی تو وہ کاٹے ہوئے ملتے کسی کے پانچے کاٹ دئیے ہوتے کسی کے بازو والی جگہ ایسے جیسے کوئی قینچی سے کاٹتا ہے۔ اس کے گھر میں بھی سوائے اس کی ساس صاحبہ کے اور کوئی نہیں کہ آدمی کسی پر شک کرتا آخرکار ہم دم تعویذوں کے پاس جانے لگے جس کے پاس بھی جاتے سب یہی کہتے کہ اس پر جادو کیا گیا ہے کوئی تعویذ دیتا کوئی پانی دم کرکے دیتا لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا۔ آخرکار مجھے ایک وظیفہ ملا وہ میں نے ان کو لکھ کردیا۔ انہوں نے وہ وظیفہ کیا‘ اللہ کا کرم ہوا اب ان کے گھر کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے۔ اب نہ ہی ان کے کپڑے کاٹے جاتے ہیں اور نہ ہی میرے کزن کی بیوی ڈرتی ہے۔ ماشاء اللہ اب وہ صحت مند ہے جیسے شادی سے پہلے تھی۔ سورۂ طٰہٰ کی آیت نمبر 68،69 گیارہ دن تک سو دفعہ روزانہ پڑھ کر اپنے اوپرپھونک ماریں‘ میاں بیوی دونوں کریں اور اس عمل کے دوران اور کوئی عمل نہ کریں۔ اس کا عمل جادو کیلئے اکسیر ہے۔ اس کے بعد جادو سے مکمل نجات کیلئے قرآن شریف کی آخری دو سورتیں پڑھتےہیں‘ ہمیشہ کیلئے کوئی جادو اثر نہیں کرے گا۔ مبارک آیات یہ ہیں

(کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑپور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 625 reviews.