محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے گیس ٹربل کا سالوں پرانا مسئلہ تھا۔نمازوں کے درمیان اور وضو کرتے ہوئے گیس اخراج کیلئے زورلگانا شروع کردیتی تھی‘ کبھی خارج کرتا اور کبھی زبردستی ضبط کرجاتا لیکن اس سے طبیعت میں بے چینی اور نمازوں کا خشوع خضوع ختم ہوجاتا تھا۔ حضرت حکیم صاحب! اس کے حل کیلئے جہاں میں تسبیح خانہ میں آکر دعائیں کرتا رہا وہاں دوا کے طور پر اللہ کے فضل و کرم سے درج ذیل نسخہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء عطا فرمائی۔اب نمازوں کے اوقات الحمدللہ بالکل محفوظ ہیں۔ مجھے بار بار وضو نہیں کرنا پڑتا اور میں نماز خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کرتا ہوں۔یہ نسخہ میں نے ایک حکیم صاحب کے بروشر سے لیا تھا اور اس کا کچھ حصہ ’’طب نبویﷺ اور جدید سائنس‘‘ کتاب سے لیا تھا۔ ھوالشافی: کھانا شروع کرنے سے پہلے تقریباً آدھ گھنٹہ پہلے پانی پی لیں اور کھانے کے دوران پانی بالکل نہ پئیں اور کھانا بہت سختی سے اور پابندی سے بھوک رکھ کر کھایا کریں اور کھانے کے بعد ادرک کا ایک بالکل چھوٹا سا ٹکڑا تقریباً دو یا تین چنوں کے برابر استعمال کریں اور کھانا کھانے کے کم ازکم دو گھنٹے بعد تک پانی نہ پئیں۔معدے کو سکون سے اپنا کام کرنے دیں۔ کھانے کے فوراً بعد ہرگز نہ لیٹ جائیں بلکہ گھر میں ہی کچھ دیر چہل قدمی کرکے گیس اگر محسوس ہو تو ضرور خارج کریں۔ اب میں جب بھی کوئی ثقیل چیز کھاؤں مثلاً لسی وغیرہ پیا کروں تو بعد میں ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھالیتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرا سالوں پرانا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔(محمدوقاص)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں