اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 18:بڑوں کی زندگی کے انگنت تجربات: قارئین! زیرنظر کتاب اچھے اور برے تجربات کا مجموعہ ہے‘ اب ہر شخص کا اپنا ضمیر ہے کہ وہ کیسا انتخاب کرتا ہے‘ شہد کی مکھی یا گندگی کی مکھی‘ زندگی ہمیشہ بڑوں کو دیکھ کر گزرتی ہے۔ اس کتاب میں بڑوں کے انگنت تجربات ہیں‘ ایسے تجربات جن سے دنیاو آخرت بہتر ہوجائے گی۔ اس کتاب کی تالیف میں درج ذیل محترم افراد کی تحریروں سے استفادہ حاصل کیا گیا۔سید امتیاز علی۔ سید ضمیر جعفری۔ ڈاکٹر سید عبداللہ۔ فیض احمد فیض۔ رضیہ فصیح احمد۔ وزیرآغا۔ کرنل محمد خاں۔ نعیم صدیقی۔ ابراہیم جلیس۔ وحیدہ نسیم۔ کیپٹن صدی سالک۔ مشکور حسین یاد۔ جسٹس ایس اے رحمٰن۔ ڈاکٹر سید عبداللہ۔ بریگیڈیئر(ر)محمد سعد اللہ خاں۔ ڈاکٹر بخت آور خٹک۔ لالہ صحرائی۔ ناظر حسین۔ شبیراحمد۔ ستار طاہر۔ ڈاکٹر سید زاہد علی واسطی۔ اکرم لدھیانوی۔ نسیم حجازی۔ مرزا احمد نور۔ حماد علوی۔ محمد شفیع۔نورحسین۔ محمدآصف دہلوی۔ محمدصادق افتخار احمد۔ علامہ اقبالؒ۔ نواب مشتاق احمد خاں۔ ڈاکٹرمنظورممتاز۔ کریم نواز۔ محمد یونس حسرت۔ درج ذیل رسالہ جات سے استفادہ: اردو ڈائجسٹ۔ قومی ڈائجسٹ۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ حکایت۔ قومی ڈائجسٹ۔۔۔
نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں