کہتے ہیں کہ مسکراناعلاج غم ہے لیکن اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہنسی علاج غم کے ساتھ ایسے لوگوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے جو اپنے حرارے (کیلوریز) کم کرنا چاہتے ہیں۔ تازہ سروے کے مطابق ایک روز میں دس سے پندرہ منٹ تک مسکرانے سے دس سے چالیس حرارے جل جاتے ہیں۔ روزانہ اتنے حرارے جل جانے سے ایک فرد سالانہ اپنے وزن میں دوکلوکمی کرسکتا ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ روزانہ دس سے منٹ ہنسے۔جتنا زیادہ مسکرائیں گے اتنے زیادہ حرارے جلیں گے۔ لیکن خیال رہے کہ قہقہہ نہ لگے۔ (کوثر‘ خیرپور میرس)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں