محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری میگزین اپریل 2013ء میں آپ کا ایک نسخہ چھپا تھا۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام۔ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ یہ نسخہ میں نے بنا کر کئی آدمیوں کو دیا۔ خاص طور پر اپنے دوست کو دیا جس کی حالت بہت ہی زیادہ خراب تھی بلکہ وہ کئی سالوں سے بیمارتھا جب یہ نسخہ بنا کر اس کو دیا تو حیرت انگیز فائدہ ہوا‘ اعصابی کمزوری ختم ہوگئی جوکئی سالوں سے تھی۔
پہلے پیشاب پیلا آتا تھا اس کے استعمال سے سفید آنا شروع ہوگیا۔ بیس بیس دن قبض رہتی تھی‘ اس کے استعمال سے قبض بھی ختم ہوگئی۔ بھوک نہیں لگتی تھی‘ اب بھوک لگنا شروع ہوگئی‘ پورے جسم میں درد رہتا تھا اب درد بھی ختم ہوگیا ہے۔ پہلے پاؤں سن رہتے تھے اب یہ کیفیت بھی ختم ہوگئی ہے۔ پہلے دو قدم چلنا بھی مشکل تھا اور سانس پھول جاتا تھا اس کے استعمال سے اب کئی کئی میل چل لیتا ہوں اور سانس بالکل نہیں پھولتا۔ پہلے جسم میں بخار کی کیفیت رہتی تھی‘ وہ بھی ختم ہوگئی۔ پہلے دماغ میں ہروقت ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ بُرے بُرے خیالات آتے تھے اب دماغ بالکل پرسکون ہوگیا۔ پہلے رنگ بالکل کالا تھا اب رنگ بھی صاف ہوگیا‘ پہلے رات کو سوتے میں ڈر لگتا تھا وہ کیفیت بھی ختم ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ میں نے اپنے گھر میںا ستعمال کیا بہت فائدہ ہوا‘ میری بہن کے گردے میں درد ہوا اس کو استعمال کروایا ایک ہی خوراک میں فائدہ ہوگیا‘ جس کے سر میں درد ہوا اس کو استعمال کروایا فائدہ ہوا۔ (محمد اسماعیل)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں