محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رمضان المبارک کیلئے ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔ یقیناً قارئین کا رمضان اس ٹوٹکے کی وجہ سے بالکل فریش اور سارا دن بھوک پیاس کے بغیر گزرے گا۔ یہ ٹوٹکہ میں پندرہ سال سے استعمال کررہا ہوں۔ رمضان المبارک میں دو سادہ روٹی (رات کی بنی ہوئی ہو تو بہت ہی اچھانہیں تو تازہ روٹی) اور آدھ کلو گرام دہی (چینی یا دیسی شکر) ملا کر سحری میں کھائیں۔ کبھی بھی کسی بھی موسم کا رمضان ہو سارا دن بھوک اور پیاس کا احساس نہیں ہوا۔ افطار میں کم از کم تین عدد کھجور اور جو بھی فروٹ مل جائے استعمال کرتا ہوں۔ مغرب اور عشاء کے درمیان ایک سادہ روٹی ہمراہ کوئی بھی سالن کھاتا ہوں۔ اللہ کے خاص فضل و کرم سے پورا رمضان ہی بہت اچھا گزرتا ہے۔ صحت کا کوئی بھی مسئلہ نہیں ہوتا۔ (محمد الیاس فرید مغل‘راولپنڈی)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں