محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ چند ماہ پہلے ماہنامہ عبقری نظر سے گزرا‘ اب تو اس کا شدت سے انتظار رہتا ہے جس طرح بہت محنت اور لگن سے آپ کام کررہے ہیں فی زمانہ ماہنامہ عبقری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بے شمار لوگ اس سے فوائد حاصل کررہے ہیں۔ واقعی یہ بہت بڑی خدمت ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا صلہ دیں اور آپ کی عمر دراز کرے تاکہ یہ نیک کام آپ ہمیشہ کرتے رہیں۔ ایک نسخہ خارش کیلئے پیش خدمت ہے۔ یہ نسخہ جس کسی نے استعمال کیا سوفیصد بہتر پایا‘ یہ نسخہ ’’ہر قسم کی خارش ‘‘ کیلئے مفید ہے:۔ھوالشافی: گندھک‘ نیلا تھوتھا‘ مردہ سنگ اور بابچی۔ سب چیزیں ہم وزن لیکن نیلا تھوتھا نصف میں لیں یعنی اگر گندھک‘ مردہ سنگ اور بابچی ایک ایک تولہ تو نیلا تھوتھا آدھا تولہ لیں۔ ان سب کو باریک پیس کر کپڑچھان کرلیں اور پھر سرسوں کے تیل میں ملا کر رکھ لیں۔ رات کوجسم پر اس تیل کی مالش کریں اورصبح نہالیں۔ تھوڑی خارش میں چند دن میں افاقہ ہوجائے گا لیکن زیادہ خارش کی صورت میں تقریباً ہفتہ بھر تیل استعمال کرنا پڑے گا۔ انشاءاللہ سوفیصد بہتر رزلٹ ہوگا۔ (خ۔ڈ، شاہدرہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں