محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا سب سے بڑا مسئلہ تھا کہ میں رمضان المبارک کے روزے نہیں رکھ سکتی تھی‘ لاکھ کوشش کے باوجود بھی میں روزہ نہ رکھ سکتی۔ پھر میں نے ماہنامہ عبقری جون 2014ء کا خاص شمارہ پڑھا۔ اس میں ایک مضمون’’یادگار رمضان گزارنے کا میراآزمودہ عمل‘‘ میں نے یہ عمل رمضان سے پہلے ہی کرنا شروع کردیا‘ اس عمل کو پورے رمضان میں نے کیا الحمدللہ! اس رمضان میں میرا ایک بھی روزہ نہ چھوٹا۔ میں زندگی میں پہلی مرتبہ رمضان کے تمام کے تمام روزے رکھے۔ یہ سب عبقری کا اور اس وظیفے کا کمال ہے۔
وہ وظیفہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 ہے۔
اللّٰہُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ. . .مائدہ۱۱۴
میں نے اس کی ایک ایک تسبیح صبح و شام پڑھی‘ اور اللہ سے جو جو رمضان میں مانگا اللہ نے دیا۔ الحمدللہ! اس آیت نے میرے بہت سے مسائل حل کردئیے اور میرا پچھلا رمضان بہت شاندار گزرا۔ (ا،ٹ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں