محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک سنیاسی جاننے والے ہیں‘ وہ اپنےعلاقے کے بہت ہی مشہور سنیاسی ہیں۔ انہوں نے مجھے جوڑوں کے درد کا اپنا آزمایاہو ایک نسخہ دیا۔ گھنٹیاکا درد‘ جوڑوں کا درد‘ پاؤں پھول جانا‘ پاؤں چل نہ سکنا۔ھوالشافی: پانچ کلو سرسوں‘ پانچ کلو کوڑتمے کا بیج سکھا کر تیل نکالیں پانچ دن مالش کریں۔ چھٹے دن انشاء اللہ درد بالکل صحیح ہوگا۔ مجرب ہے بارہا کا مجرب ہے۔ پہلی دفعہ مالش سے پاؤں پھول جائیں گے‘ ڈرنا نہیں مالش کرتے رہیں۔ (عبداللہ خان‘ ڈیرہ اسماعیل خان)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں