محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی جو چار سال پہلے وفات پاگئی تھی‘ وہ نما زروزے کی پابند تھی اور سورۂ توبہ کی آخری دو آیات بہت زیادہ پڑھتی تھی اور مجھے بھی اکثر کہتی تھی کہ امی جان! آپ بھی سورۂ توبہ کی آخری دو آیات زیادہ سے زیادہ پڑھا کریں۔گزشتہ چار سالوں میں وہ مجھے خواب میں کبھی نظر نہ آئی۔ ابھی کچھ دن پہلے مجھے خواب میں ملی تو خواب کچھ اس طرح تھا کہ:۔
میں خواب دیکھتی ہوں کہ میرے سامنے میری بیٹی بیٹھی ہے اور میں اس سے پوچھتی ہوں(ص) تم کہاں چلی گئی ہو اور کہاں رہتی ہو؟ تو میری بیٹی کہتی ہے کہ امی جان میں حضور نبی کریم ﷺ کے پاس رہتی ہوں۔ ایک دن مجھے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور ایک دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ملنے کیلئے آتے ہیں اور مزید دیکھتی ہوں کہ میرے بائیں طرف میرا بیٹا کھڑا ہے اور وہ کہتا ہے کہ آپ نہیں پتا یہ سورۂ توبہ کی آخری دو آیات بہت پڑھتی تھی اس لیے اس کو یہ درجہ ملا ہے‘ اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ قارئین! میری آپ سب سے التجا ہے کہ سورۂ توبہ کی آخری آیات زیادہ سے زیادہ پڑھا کریں اور مجھ گنہگار کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (ع،قصور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں