محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میر ایک دوست ہے‘ مجھے اکثر ملتا‘ اس کے ساتھ کچھ لین دین کامعاملہ تھا‘ تو میں جب برکت والی تھیلی سے پیسے نکال یا رکھتا تو وہ مجھے بہت حیرت سے دیکھتا۔ ایک دن وہ کہنے لگا کہ دوست یہ کیا ہے؟ میں نے کہا کہ یہ برکت والی تھیلی ہے‘ پھر میں نے وہ تھیلی والی پرچی پڑھائی مگر اس کو بات دل سے نہ لگی۔ دو دن کے بعد تنخواہ ملی اس پر اس نے سورہ ٔ کوثر 129 بار پڑھ کر تنخواہ پر دم کی تو اس کو فائدہ ہوا ۔ وہ مجھے ملا اور کہنے لگا کہ بھائی واقعی یہ عمل زبردست ہے۔ میری پہلے تنخواہ دو دن میں ختم ہوجاتی تھی اور میں کنگال ہوجاتا تھا اب اس دفعہ میں نے سورۂ کوثر کا 129 والا عمل کیا ہے تو تنخواہ میں برکت ہے‘ آٹھ دس دن گزر گئے ہیں ابھی بھی جیب بھری ہوئی ہے۔ (خالق ڈنو‘ سکھر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں