محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے جس سے مرتے دم تک سردرد نہیں ہوگا۔ عمل یہ ہے کہ پہلی دفعہ بچے کے جب بال اتروائیں تو ضائع مت کریں بلکہ ان کو اکٹھا کرکے ان کا وزن کرلیں اس وزن کے برابر چاندی کی قیمت لگوائیں جو قیمت بنے اس کی کوئی بھی چیز تقسیم کریں یا صدقہ کریں‘ انشاء اللہ پوری زندگی سردرد نہیں ہوگا۔ یہ عمل ہمارےگھر میں ایک جاننے والا ڈاکیا آتا تھا اس نے بتایا تھا جب میں پیدا ہوا تھا اس وقت امی نے یہ عمل کیا تھا‘ الحمدللہ! مجھے کبھی بھی سردرد نہیں ہوا۔ (محمدرمضان‘ جھنگ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں