محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے اس پاک ذات سے جس کے قبضہ قدرت میں ہم سب کی جان ہے کہ آپ ہمیشہ مسکراتے رہیں‘ خدا آپ کی عمر دراز کرے‘ اللہ رب العزت آپ کی زندگی میں کوئی غم نہ لائے‘ آمین!۔ میرے پاس جوڑوں کے درد اور ٹوٹی ہڈی کیلئے دو کامیاب نسخہ جات ہیں جو میں قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔اگر کسی کی کمر یا جوڑوں میں درد ہو تو ایک پاؤ سنبھلو کی جڑ اور پانچ کلو خالص دودھ لیں‘ سنبھلوکی جڑ کو کسی ململ کے کپڑے میں باندھ دیں‘ پانچ کلو دودھ کو ابلنے کیلئے چڑھا دیں اور سنبھلو کی جڑ کو کسی ڈنڈی کے ساتھ باندھ کر دودھ میں اس طرح لٹکائیں کہ پیندے کے ساتھ نہ لگے۔ جب دودھ کھویا بن جائے تو سنبھلو کی جڑ کی گٹھڑی کو نکال دیں۔ کھوئے میں موٹی پسی ہوئی گندم اور ایک کلو گُڑ شامل کرلیں۔ (گندم کو پیس کر ہلکا سا بھون لیں) تمام آمیزے کو اچھی طرح ملا کر رکھ لیں اور صبح وشام استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
نسخہ برائے ٹوٹی ہوئی ہڈی: ھوالشافی: میدہ سک ایک لکڑی نما چیز ہے جو پنساری سے آسانی سے مل جائے گی۔ میدہ سک ان افراد کیلئے مفید ہے جن کی ہڈی ٹوٹ گئی ہو۔ میدہ سک کی لکڑی کو پیس کر رکھ لیں اور پندرہ روز صبح وشام آدھی چمچ دودھ کے نیم گرم کپ کے ساتھ لیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ (تعظیم اختر‘ ضلع بدین)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں