اللہ تعالیٰ انسان کے ساتھ ہے لوگ اسے آسمان پر ڈھونڈتے ہیں۔ جنت ماں کے قدموں تلے ہے لوگ اسے دوسری نیکیوں میں تلاش کرتے ہیں۔ حکمت صبح اٹھنے میں ہے لوگ اسے کتابوں میں ڈھونڈتے ہیں۔ رحمت حلم میں ہے لوگ اسے علم میں تلاش کرتے ہیں۔ اطمینان قلب ذکر میں ہے لوگ اسے فکر میں تلاش کرتے ہیں۔ صحت روحانیت سے ارتقا میں ہے لوگ اسے دواؤں میں تلاش کرتے ہیں۔ تمنا قناعت میں ہے لوگ اسے مال کی فراوانی میں تلاش کرتے ہیں۔ نعمت اللہ کے شکر میں ہے لوگ اسے حرص میں تلاش کرتے ہیں۔ قلب کی زندگی صحبت اور حیاء میں ہے لوگ اسے خلوت میں تلاش کرتے ہیں۔ فراخی رزق سخاوت میں ہے لوگ اسے محنت میں ڈھونڈتے ہیں۔ قبولیت دعا مریض کی عیادت میں ہے لوگ اسے لمبی دعاؤں میں تلاش کرتے ہیں۔ اللہ کی معرفت نفس کی پہچان عرفان ذات میں ہے لوگ اسے مضات میں تلاش کرتے ہیں۔ ولایت خاموشی میں ہے لوگ اسے کلام میں تلاش کرتے ہیں۔ سکون ذکر الٰہی اور عبادت میں ہے لوگ اسے میوزک میں تلاش کرتے ہیں۔(عظمیٰ عبدالستار‘سکھر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں