پہلے 7 یا 11 بار درود پاک پڑھ کر دھدر پر پھونک ماریں پھر آیت الکرسی ایک بار پڑھ کر دھدر پر پھونک ماریں‘ پھر سات بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کرسوئی(کپڑوں والی سوئی) سے دھدر کے گرد دائرہ بنانا ہے۔ (اس دوران سانس نہیں لینا) پھر سات بار اوپر سے نیچے لائنیں لگانی ہیں‘ دائرے کے اندر اوپر سے نیچے لائنیں (سانس نہیں لینا) اور سات بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنی ہے۔ پھر سات بار بسم اللہ مکمل پڑھ کر آڑھی لائنیں لگانی ہیں(جیسے کاپی پر ڈبے بناتے ہیں) سانس روک کر‘ پھر سات بار درود شریف پڑھ کر پھونک مارنی ہے۔ پھر ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر پھونک مارنی ہے۔ آخر میں تین بار یاشافی یاشافی یاشافی کہہ کر پھونک مارنی ہے۔ تین دن کے دم سے پورے جسم کی الرجی‘ دھدر‘ سکن پرابلم وغیرہ ٹھیک ہوجاتی ہے۔(طاہرہ ظفر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں