Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یَاقَھَّارُ پڑھا اور جننی چیختی ہوئی بھاگ گئی

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

جنہیں علامہ لاہوتی سے فیض ملا

جب سے میں نے یَاقَھَّارُ کھلا پڑھنا شروع کیا ہے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔ پہلے دماغ ہر پر ہروقت بوجھ سا رہتا تھا مگر اب الحمدللہ جسم بالکل ہلکا پھلکا سا ہوگیا ہے۔ الحمدللہ!اب سب گھر میں سب میری عزت کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

عزت نفس میں اضافہ
(ا۔س)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری میگزین بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور خاص کر اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو بہت ہی زبردست ہے۔ اس میں موجود جنات کے حوالے سے معلومات اور وظیفے باکمال ہوتے ہیں۔ ان وظیفہ جات سے میری بہت سی پریشانیاں حل ہوئی ہیں۔ محترم حکیم صاحب! مجھ میں بہت برائیاں آئی ہوئی تھیں‘ کرنے اچھا جاتی تھی لیکن بُری بن جاتی ہر کوئی اپنےمطلب کیلئے استعمال کرتا اور میرے کندھے پر بندوق رکھ کر مجھے استعمال کرتا اور ساری برائی مجھ پر آجاتی۔میں بہت پریشان تھی‘  ہر کوئی مجھ سے نفرت کرتا‘ کوئی بھی بات ہو مجھ پر آجاتی اور میں قصوروار نہ ہوتے ہوئے بھی قصوروار ٹھہرائی جاتی‘ سمجھ میں نہ آتا میرے ساتھ کیا چکر تھا۔ مگر جب سے میں نے یَاقَھَّارُ کھلا پڑھنا شروع کیا ہے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔ پہلے دماغ ہر پر ہروقت بوجھ سا رہتا تھا مگر اب الحمدللہ جسم بالکل ہلکا پھلکا سا ہوگیا ہے۔ الحمدللہ!اب سب گھر میں سب میری عزت کرنا شروع ہوگئے ہیں۔
جننی بولی یہ مجھے اچھا لگتا ہے
(مظہرعباس نقوی‘ اسلام آباد)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ کا بہت پرانا قاری ہوں‘ اس میں موجود تمام مضامین ہی لاجواب ہیں مگر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی تو کیا ہی بات ہے۔اس  مضمون نے ہماری بہت سی پریشانیاں دور کردی ہیں۔
کچھ دنوں پہلے میرا بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ ایک گاؤں فوتگی پر گیا‘ وہاں وہ بیمار ہوگیا‘ واپسی پر بیٹے کی آنکھیں سرخ اور چہرہ پیلا پڑا تھا۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی جب اس سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ وہ عورت ہے اور کہتی ہے کہ یہ مجھے اچھا لگتا ہے۔ نام پوچھتا تو بتاتی نہیں تھی۔
ایک دن بوقت عصر اس کی طبیعت خراب ہوگئی تو میں نے پہلے آیۃ الکرسی اور سورۂ ناس پڑھی پھر علامہ لاہوتی پراسراری کا بتایا ہوا وظیفہ یَاقَھَّارُ کھلا پڑھنا شروع کردیا‘ کافی دیر میں بیٹھا پڑھ پڑھ کر بیٹے پر پھونکیں مارتا رہا‘ وہ جننی چیخ کر بولی کہ میں جمعرات کو کھانا کھانے آؤںگی‘ پھر بچہ سیدھا ہوکر بیٹھ گیا۔ اس کے بعد وہ ابھی تک نہیں آئی۔
موتی مسجد میں سکون ہی سکون
(ط،م۔ہارون آباد)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ سلامت رہیں اور ہمیشہ مخلوق الٰہی کی خدمت اور اصلاح کرتے رہیں ‘ اللہ پاک آپ کو ہمت اور بلند مرتبہ عطا کرے۔ محترم حکیم صاحب! میرے والدین میری وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں‘ میری عمر 30 سال ہے‘ وہ میرا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔اپنے ہی خاندان کے لوگ باتیں کرتے ہیں۔ ان سب باتوں کی وجہ سے میں آہستہ آہستہ ڈیپریشن کی مریضہ بن چکی تھی‘ ہروقت پریشانی‘ ٹینشن‘ اسٹریس۔۔۔ ہر کسی سے لڑائی جھگڑا‘ گھر میں توڑ پھوڑ‘ چیخنا چلانا۔ جو بھی آتا ایک بار آکر دیکھ کر چلا جاتا پھر کوئی جواب نہیں۔پھر ایک دن میں نے عبقری میں موتی مسجد کا پڑھا۔ میں ان دنوں قصور میں آئی تھی میں وہاں سے تین دن تک روزانہ نفل پڑھنے موتی مسجد جاتی رہی اور مجھے وہاں جاکر بہت سکون محسوس ہوا۔ بے چینی‘ گھبراہٹ‘ چیخنا‘ لڑائی جھگڑے سب ختم ہوگئے۔ ایک اطمینان سا ہوگیا ہے کہ اب جو بھی ہوگا اچھا ہوگا اور جلد ہوگا۔
 موتی مسجد کے وجدی جن
(آپ کی مرید)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں اور بے حد فائدہ پارہی ہوں۔ محترم حکیم صاحب! میں نے اور میری بیٹی نے جب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون سے موتی مسجد کا عمل پڑھا ۔ میری بیٹی کی شادی کا مسئلہ تھا ہم نے وہاں جاکر ہم نے نوافل وغیرہ پڑھے۔ موتی مسجد میں نوافل ادا کرنے کے بعد میری بیٹی کو دوخواب آئے۔
پہلا خواب: موتی مسجد میں کوئی نوجوان شخص ہے جس نے سفید لباس پہنا ہوا ہے اور وہاں پر بہت سارے بچے نفل پڑھ رہے ہیں‘ وہ نفل پڑھ کر ساتھ ہی جھومنے لگتے ہیں اور دعا مانگ رہے کوئی بچہ لیٹا ہوا ہے‘ کوئی نماز کی طرح بیٹھ کر مانگ رہا ہے۔ میری بچی اس لڑکے سے پوچھتی ہے کہ یہ بچے جھوم کیوں رہے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ وجد میں ہیںاور پھر ساتھ ہی منظر غائب ہوجاتا ہے۔ دوسرا خواب: میری بیٹی نے خواب میں دیکھا کہ وہ موتی مسجد میں لوگوں کو نفل کا طریقہ بتاتی ہے کہ کس طرح نوافل پڑھنے ہیں‘ نفل پڑھو اللہ پاک کرم کریں گے۔ پھر وہ ان لوگوں کو نفل پڑھ کر بتاتی ہے۔ ساتھ میں وہ مسجد کے صحن میں سب سے پہلے جھاڑو لگاتی ہیں اور پھر منظر غائب ہوجاتا ہے۔ محترم حکیم صاحب! میری بیٹی کو یہ دونوں خواب اس وقت آئے جب وہ فجر کی نماز اور اپنا سبق پڑھ کر سوئی تھی۔ الحمدللہ! اب اس کے رشتےا ٓنا شروع ہوگئے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 009 reviews.