اب میں نے پانچ وقت کی نماز پڑھنی شروع کردی ہے اور گانے فلمیں‘ ڈرامے وغیرہ سب چھوڑ دیا ہے۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا نام حماد کلیم ہے۔ آپ کا رسالہ عبقری میں نے پہلی دفعہ لائبریری پر دیکھا تو میں نے خرید لیا جب پڑھا تو ایسا لگا کہ اب تک جو بھی رسالے پڑھے وہ بے کار تھے۔ عبقری اتنا پسند آیا کہ اب ہر ماہ بے چینی سے انتظار رہتا ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کو لمبی زندگی‘ صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہر پریشانی سے بچائے آمین!۔ میں عبقری ایک سال سے پڑھ رہا ہوں اور میں نے عبقری سے بہت کچھ پایا۔ میرے اندر بہت ساری مثبت تبدیلیاں آئیں۔ اب میں نے پانچوں وقت کی نماز پڑھنی شروع کردی ہے اور گانے فلمیں‘ ڈرامے وغیرہ سب چھوڑ دیا ہے۔ محترم حکیم صاحب! یہ آپ کی اور عبقری کی وجہ سے ہوا اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ عبقری کو اور آپ کو لمبی زندگی صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین۔ عبقری سدا سلامت رہو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں