محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے تین سال سے جوڑوں کے درد میں مبتلا تھا‘ خاص کر گھٹنوں میں شدید درد رہتا تھا‘ نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر پڑھتا ۔ مجھے ایک دن مسجد میں ایک نمازی نے گھٹنوں کے دردکیلئے ایک ڈبی دی جس کا نام ’’روحانی پھکی‘‘ تھا۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس میں شہد ملا کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالو اور دن میں آٹھ دفعہ ایک گولی کھاؤ اور ساتھ دفتر عبقری کا ایڈریس بھی سمجھا دیا۔ روحانی پھکی مسلسل تین ماہ کھانے کے بعد درد میں کچھ کمی واقعہ ہوئی۔ اب الحمدللہ آٹھ ماہ ہوگئے ہیں مسلسل دوائی کھارہا ہوں مگر درد نام کی کوئی چیز نہیں ہے‘ نماز بھی بغیر کرسی کے پڑھتا ہوں اور اٹھتے بیٹھتے درد بھی نہیں ہوتی۔ (محمد مجید‘شیخوپورہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں