Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسم یَاحیُّ کے چونکا دینے والے فوائد

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

جو شخص پہاڑی علاقے میں سفر پر جائے تو راستے میں اسے پڑھتا جائے۔ انشاء اللہ زندہ اور صحیح سلامت اپنے گھر واپس آئے گا اس کا ورد جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس لیے جو شخص اسے روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھتا رہے وہ ہمیشہ پُرسکون اور بحفاظت رہے گا۔
محمد ثاقب‘ گوجرانوالہ

حیّ وہ ذات ہوتی ہے جس میں زندہ رہنے کی قوت بہ نفس نفیس موجود ہو۔ اس لیے حیّ صرف اللہ کی ذات ہے کیونکہ وہ ذات ہمیشہ سے زندہ ہے اور ابد تک زندہ رہے گی اور ہر چیز کی زندگی اسی کی عطا سے ہے چونکہ اللہ بذات خود حیّ ہے اور کائنات کی ہر چیز کو حیات بخشنے والا ہے۔ اللہ کی اس صفت سے ہر شے میں حیات ہے۔
اللہ تعالیٰ کی صفت حیّ کے متعلق ایک عالم دین کا قول ہے کہ حیّ وہ ذات ہے جو تمام امور انجام دیتی ہے اور ان کا ادراک کرتی ہے۔ یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعداد 18 ہیں جو شخص اسے کثرت سے پڑھتا رہے اس کے ہر مردہ کام میں زندگی پڑجائے گی اور اس کا دل ہمیشہ زندہ رہے گا اور اس کی روح اپنے پیدا کرنے والے کی طرف متوجہ رہے گی۔ اس کے خواص مندرجہ ذیل ہیں۔

ہمیشہ تندرست رہنے کا عمل
 اللہ تعالیٰ کی سب نعمتوں میں سے سب سے افضل نعمت تندرستی ہے چونکہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے تندرستی ہی کام آتی ہے اس لیے اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ تندرست رہنے کیلئے دعا مانگتے رہنا چاہیے۔ تندرستی قائم رکھنے کیلئے یَاحَیُّ ایک سو مرتبہ روزانہ پڑھنا بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص اسے بکثرت پڑھنے کا معمول بنالے تو وہ ہمیشہ صحت مند رہے گا اگر کبھی بیمار بھی ہوگا تو فوراً صحت یاب ہوگا۔ اس لیے میرے بزرگ و مرشد اسے پڑھنے پر بہت زور دیتے ہیں۔ ایک عامل کا قول ہے کہ جو اسے روزانہ تین ہزار مرتبہ پڑھے وہ کبھی بیمار نہ ہوگا۔

ڈاکٹر اور حکیم کا محبوب وظیفہ
ہر حکیم اور ڈاکٹر کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے ہاتھ میں شفاء ہو جس مریض کا وہ علاج کرے اللہ اسے تندرست کرے شفایاب کرے۔ اس مقصد کیلئے اس اسم کو روزانہ مطب شروع کرنے سے پہلے 1100 مرتبہ پڑھنا بہت مفید ہے۔ لہٰذا جو ڈاکٹر یا حکیم اسے ہمیشہ پڑھے گا اس کے ہاتھ میں بہت شفا ہوگی انشاء اللہ ہرمریض شفا پائے گا۔

کامیاب آپریشن کا وظیفہ
زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ ڈاکٹر جو اس بات کا خواہش مند ہو کہ اس کا ہر آپریشن کامیاب ہو تو اسے چاہیے کہ یَاحَیُّ کو روزانہ صبح کے وقت سات سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ اس کے بعد آپریشن کرتے وقت یَاحَیُّ کا کھلا ورد کرے۔ جتنی بار پڑھ سکتا ہے پڑھے۔ انشاء اللہ آپریشن کامیاب رہے گا۔ اگر آپریشن کے وقت مریض اور اس کے لواحقین بھی اس ورد کو پڑھیں تو انشاء اللہ آپریشن درست ہوگا اور صحت یابی حاصل ہوگی۔

حادثہ سے بحفاظت رہنے کا عمل
زندگی میں حادثہ کا پیش آجانا عقل سے بعید نہیں۔ اس لیے ایسے کام کرنا جن میں حادثہ ہونے کا خطرہ ہو جیسے ڈرائیور کی ڈیوٹی یا کسی مشین پر کام کرنا‘ فوجیوں کی سروس عموماً حادثات سے دوچار ہوتی ہے۔ اس لیے فوجی سپاہیوں‘ دریا میں کشتی چلانے والے ملاحوں‘ بس‘ کار‘ رکشہ اور انجن ڈرائیوروں کے لیے اس اسم کا ورد بہت مفید ہے۔ انشاء اللہ اسے پڑھنے والا ہمیشہ حادثات سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص پہاڑی علاقے میں سفر پر جائے تو راستے میں اسے پڑھتا جائے۔ انشاء اللہ زندہ اور صحیح سلامت اپنے گھر واپس آئے گا اس کا ورد جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس لیے جو شخص اسے روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھتا رہے وہ ہمیشہ پُرسکون اور بحفاظت رہے گا۔

علاج فالج
فالج میں انسانی جسم کا کچھ حصہ بیکار ہوکرکام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ یعنی مُردہ ہوجاتا ہے اس بیکار حصے کو دوبارہ زندہ کرکے اسے اصل کی طرح کردینا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے‘ لہٰذا جو شخص فالج کا مریض ہو اسے چاہیے کہ طبی علاج کرنے کے ساتھ ساتھ یَاحَیُّ کا بہت زیادہ ورد کرے۔ انشاء اللہ صحت یاب ہوجائے گا اور پہلے کی طرح صحت بحال ہوجائے گی۔

ہائی بلڈپریشر کا علاج
یہ اسم ہائی بلڈپریشر کے مریض کیلئے بہت مفید ہے۔ لہٰذا ہائی بلڈپریشر میں جب پانی پئیں تو مندرجہ ذیل وظیفہ سات مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ ہائی بلڈپریشر نارمل رہے گا۔

یَاحَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیْ ءٍ  یَاحَیُّ بَعْدَ کُلِّ شَیْ ءٍ

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 971 reviews.