الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم اور احسان سے تسبیح خانہ قدیم کے قریب چار کنال پر مشتمل ایک بلڈنگ روحانی اور طبی خدمات کیلئے عطا فرمائی۔ حضرت حکیم صاحب نے اس کی دعا کیلئے جن حضرات کو خصوصی طور پر مدعو کیا۔( 30 جون 2014ء بوقت بارہ بجے دوپہر ) ان تمام حضرات کے اسماء گرامی درج ذیل ہے:۔
حضرت مولانا سید رشید میاں مدظلہٗ(مہتمم جامعہ مدنیہ لاہور)۔ حضرت مولانا نعیم الدین مدظلہٗ(استاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور)۔ حضرت مولانا عبدالرحیم مدظلہٗ(خطیب جامع مسجد قرطبہ)۔ حضرت مولانا محمد عثمان مدظلہٗ(استاذ الحدیث جامعہ مدنیہ‘ و خطیب بلال پارک لاہور)۔حضرت مولانامحمد ولیدالرشیدی مدظلہٗ (استاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور)۔بابرکت دعا بہت خشوع اور توجہ کے ساتھ حضرت مولانا سید رشید میاں مدظلہ نے فرمائی اورحضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور ادارہ کے اراکین ان تمام علماء کرام اور دیگر احباب کے شکرگزار ہیں کہ یہ حضرات اپنے قیمتی اوقات میں سےوقت نکال کر تشریف لائے اور خصوصی دعا فرمائی۔ جن دیگر احباب نے شرکت فرمائی ان کے نام یہ ہیں:۔صاحبزادہ محمد صہیب رومی۔ صاحبزادہ محمد لبیب شبلی۔ محمد محسن انصاری۔ محمد احمد مجذوبی۔مفتی سید عادل شاہ۔ سمیع اللہ۔ صاحبزادہ مولانا حمیدالرحمٰن قریشی۔حافظ عطااللہ(خطیب جامع مسجد الفلاح اسمبلی ہال‘ لاہور) ۔ انعام الحق نیازی۔ راشد شمسی۔ خرم شمسی۔ فیصل شمسی۔ حاجی تجمل الٰہی شمسی۔ حافظ عمران۔شفیق الرحمٰن۔میاں محمد طارق۔ حافظ سہیل ۔ محمد شارق شمسی۔ محمد یاسر۔ حیدر ٹائر والا۔ حاجی رشید کولڈ ڈرنک۔ ڈاکٹر طارق۔ محمد جواد (پیپر مرچنٹ ) ظفر۔ نجیب الرحمٰن۔ حافظ میاںطلحہ طارق۔ حاجی محمد طارق۔ ملک خلیل الرحمٰن۔ ملک عتیق الرحمٰن۔ محمد ساجد خان۔
احباب عبقری حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے متعلقین اور قارئین سے بھی خصوصی درخواست ہے کہ اپنے اعمال ‘ اپنی دعاؤں اور مناجات میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اورادارہ عبقری اور اس کے متعلقہ دیگر تمام شعبہ جات روحانی منزل‘ دارالتوبہ‘ درود محل‘ تسبیح خانہ قدیم و جدید کو خصوصی طور پر یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ بیش از بیش انسانیت کی ہر طرح خدمت کیلئے اخلاص کے ساتھ قبول فرمائے اور ہر شر اور فتنے سے حفاظت فرمائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں