کمپنی کے مالک کے ملازمین سے کہا کہ وہ ایک ایک کرکے آگے جاسکتے ہیں اور کفن پوش کا دیدار کرسکتے ہیں۔
فرحت‘ لاہور
ایک دن ایک معروف کمپنی کے ملازمین اپنے دفتر پہنچے تو ان کی نظر دروازے پر لگے ایک نوٹس پر پڑی اس پر لکھا تھا: ’’کل رات وہ شخص جو کمپنی کی اور آپ کی راہ ترقی اور بہتری میں رکاوٹ تھا انتقال کرگیا ہے۔آپ سب سے درخواست ہے کہ اس کی آخری رسومات اور جنازے کیلئےکانفرنس روم میں تشریف لے چلیں جہاں اس کی مردہ جسم رکھا گیا ہے۔‘‘
یہ پڑھتے ہی پہلے تو سب اداس ہوگئے کہ ان کا ایک ساتھی ہمیشہ کیلئے ان سے جداہوگیا ہے لیکن چند ہی لمحوں بعد انہیں اس تجسس نے گھیر لیا کہ وہ کون شخص تھا جو ان کی اور کمپنی کی راہ میں رکاوٹ تھا؟ اس شخص کو دیکھنے کیلئے سب تیزی سے کانفرنس روم کی جانب ہولیے۔کانفرنس روم میں ملازمین کا اتنا ہجوم ہوگیا کہ سکیورٹی گارڈز کو ان لوگوں کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرنا پڑیں۔ لوگوں کا ہجوم تھا کہ قابو سے باہر ہوا جارہا تھا۔ بالآخر کمپنی کے مالک کے ملازمین سے کہا کہ وہ ایک ایک کرکے آگے جاسکتے ہیں اور کفن پوش کا دیدار کرسکتے ہیں۔دراصل کفن میں ایک آئینہ رکھا ہوا تھا جو بھی کفن کے اندر جھانکتا وہ اپنے آپ کو دیکھتا! آئینہ کے ایک کونے پر تحریر تھا:۔۔۔’’دنیا میں صرف ایک شخص ہے جو آپ کی صلاحیتوں کو محدود کرسکتا ہے یا آپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور وہ شخص آپ خود ہیں‘‘
آپ کی زندگی میں تبدیلی آپ کے باس تبدیل ہونے سے‘ آپ کے دوست احباب کے تبدیل ہونے سے‘ آپ کی فیملی کے تبدیل ہونے سے‘ آپ کی کمپنی کے تبدیل ہونے سے‘ آپ کی رہائش کے تبدیل ہونے سے یا آپ کے معیار زندگی کے تبدیل ہونے سے نہیں آتی۔
آپ کی زندگی میں اگر تبدیلی آتی ہےتو صرف اس وقت جب آپ اپنی صلاحیتوں پر اعتبار کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ناممکن کو ممکن اور مشکلات کو چیلنج سمجھنے لگتے ہیں۔ اپنا تجزیہ کریں اپنے آپ کو آزمائیں۔ مشکلات‘ نقصانات اور ناممکنات سے گھبرانا چھوڑدیں۔ فاتح کی طرح سوچیں اور فاتح بنیں۔ زندگی میں آپ کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ زندگی کا سامنا کس طرح کرتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں