محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ایک دوست علی ہے‘ اُس کو ریڑھ کی ہڈی کے نیچے ایک زخم تھا‘ بڑی مدت سے اس سے خون رستا رہتا تھا۔ اسلام آباد اور لاہور میں ڈاکٹروں کو چیک کروایا انہوں نے کہا اس کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے آپریشن۔۔۔ اس نے عبقری میں چھپا ہوا وظیفہ کہ عشاء کے وتروں میں پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ نصر‘ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ لہب اور تیسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھے۔ وہ کہہ رہا تھا جب یہ میں نے عبقری میں پڑھا‘ میں نے وتروں میں اس وظیفہ کو پڑھنا شروع کردیا۔ دو تین ماہ ہوگئے ہیں میرا خون آنا بند ہوگیا ہے اور اب میں ماشاء اللہ سے بالکل ٹھیک ہوں۔ (محمداکمل فاروق‘ سرگودھا)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں