کسی جگہ مکا فا ت عمل کے حوالے سے نسیم جا وید صاحب کا مضمون پڑھا مجھے یاد آیا قاری محمد حنیف ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی ایک تقریر کیسٹ میںنے سنی تھی آپ فرما رہے تھے ایک آدمی شاہ عبدالعزیز محدث دہلو ی رحمتہ اللہ علیہ کے پا س آیا کہنے لگا حضرت میرے دوانگلیو ں اور ایک انگوٹھے میں آگ ہے ۔ حضرت نے کچھ پڑھ کر کر دم کیا پو چھا کوئی فر ق ہے ۔ اس نے کہا حضرت ویسے ہی ہے حضرت نے تین مر تبہ ایسا کیا پھر پو چھا کیا حال ہے اس شخص نے جوا ب دیا حضرت جوں کا توں ہے ۔ تو پھر شا ہ صاحب فرمانے لگے ایسا معلوم ہو تاہے جیسے جہنم کی آگ لگی ہے ۔ وہ آدمی بو لا حضرت یہ سچ ہے پھر اس شخص نے قصہ بیان کیا ہم تین بہن بھائی تھے ۔ ہمارا وا لد بہت بخیل تھا وہ مر گیا ،ہم نے غصہ میں آکر اس کی وہ دولت اپنے باپ کے ساتھ دفن کر دی ۔اس وقت سکہ ہو تا تھا نو ٹ نہیں تھے۔ کچھ دن بعد ہمیں خیال آیا باپ تو مر گیا اب دولت ہما رے کا م آئے گی ۔ ہم رات کے وقت بستی سے باہر قبر ستان چلے گئے والد کی قبر کھو لی میں قبر کے اندر چلا گیا دیکھتا ہو ں وہ دولت میرے باپ کے جسم کے ساتھ چمٹی ہوئی ہے ۔ میں کھینچنے لگا تو بے حال ہو گیا۔ہم بھائی قبر بند کرکے وا پس گئے ۔شا ہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جہنم کی آگ کو آنکھ کا پانی ہی ٹھنڈا کر سکتا ہے ۔ آپ صلو ة حاجت پڑھیں اور رو رو کر اللہ کے حضور دعا مانگیں اس دوران جو آنسو نکلیں ان کو اس آگ پر لگائیں۔ اس سے یہ آگ کی تپش ختم ہو گی ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 486
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں