Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت حکیم صاحب کے ساتھ رمضان کے فائدے

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

 یکم رمضان کو تسبیح خانہ پہنچ گیا اور اللہ کے حکم سے پورا رمضان تراویح پڑھی ‘ آپ کا درس سنا الحمدللہ! بہت ہی ایمان میں تازگی ہوئی۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آج سے تقریباً تین سال پہلے میرا ایک سکول میں جانا ہوا۔ سکول میں پرنسپل صاحب کے پاس بیٹھا ہواتھا تو وہاں میں نے عبقری رسالہ دیکھا‘ پھر کچھ مطالعہ کیا‘ مجھے یہ رسالہ بہت ہی اچھا لگاپھر پرنسپل صاحب سے عبقری رسالہ کے بارے میں پوچھنے لگا کہ سر یہ عبقری رسالہ کہاں سے ملتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں تو مارکیٹ میں یا اخبار فروش سے ہر ماہ مل جاتا ہے۔ پھر اس کے بعد سے الحمدللہ ہر ماہ یہ رسالہ لے رہا ہوں‘ جس وقت رسالہ گھر لاتا ہوں تو گھر پر آتے ہی اس کو پڑھنا شروع کردیتا ہوں اور دو‘ تین دنوں میں مکمل پڑھ لیتا ہوں پھر سارے مہینہ میں وقفے وقفے سے دوبارہ مطالعہ کرتا ہوں اور عجیب سا مزہ آتا ہے۔ اس رسالہ سے کافی دوائیاں خریدیں اور لوگوںمیں تقسیم کیں‘ الحمدللہ کافی لوگوں کو بہت ہی فائدہ ہوا‘ خاص کر روحانی پھکی نے تو کمال ہی کردیا‘ میری برسوں کی بیماریاں اللہ پاک نے کچھ ہی عرصہ میں ختم فرمادیں۔ گزشتہ سال رمضان المبارک میں عبقری رسالہ سے پڑھ کر لاہور تسبیح خانہ کا ارادہ کیا۔ الحمدللہیکم رمضان  کو تسبیح خانہ پہنچ گیا اور اللہ کے حکم سے پورا رمضان تراویح پڑھی ‘ آپ کا درس سنا الحمدللہ! بہت ہی ایمان میں تازگی ہوئی۔ پھر اسی طرح بعد نماز فجر درس ہوا وہ بھی بہت ہی غور سے سنا پھر درس کے بعد ذکر اور دعا میں شامل ہوا۔ ذکر خاص کے بعد جو دعا کرتے ہیں اس سے ناچیز کو بڑا ہی فائدہ ہوا ایک تو یہ کہ مجھے اس دعا میں خوب رونا آیا کیونکہ مجھے کبھی رونا نہیں آیا تھا جو کہ مجھے ذکر خاص سے نصیب ہوا جو دعا رو رو کر مانگنے کا ایک عجیب ہی مزہ تھا۔ اللہ تعالیٰ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائیں۔ (آمین)   (محمداسماعیل)۔

تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کے فوائد

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ سال عبقری رسالہ سے باکس پڑھا کہ رمضان حضرت حکیم صاحب کے ساتھ گزاریں‘ پہلی رمضان کو ہی میں تسبیح خانہ حاضر ہوگیا اور رمضان کے مقد س لمحات تسبیح خانہ میں گزارے جس سے کافی روحانی ترقی ہوئی‘ مجھے اللہ سے مانگنا آگیا۔ میرے بہت سے گھریلو اور کاروباری مسائل تھے جو ایسے حل ہوئے کہ میں سوچتا ہی رہ گیا۔   (غلام فرید بھٹی‘ پاکپتن)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 847 reviews.