پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک
طائف کے وا قعہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر تکلیف اٹھا نا پڑی لیکن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمتہ اللعالمین ہیں، نے بجائے ان لوگو ں کے لیے بد دعا کرنے کے اس طر ح دعا کی ” الہٰی پھول بر سا پتھروں والی زمینو ں پر “
ایک مر تبہ مکہ مکرمہ میں زبر دست قحط پڑا۔ لو گو ں نے ہڈیا ں اور چمڑے کھا نے شروع کر دئیے اور بقول شیخ سعدی ”یاراں فراموش کردند عشق “ اس زمانہ میں ابو سفیا ن ابھی حلقہ بگوش اسلام نہ ہوئے تھے ۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میںحاضر ہوئے ۔ اور کہا : ” محمدصلی اللہ علیہ وسلم! تم لو گو ں کو صلہ رحمی کی تعلیم دیتے ہو ۔ خود تمہاری قوم ہلا ک ہو رہی ہے ۔ اپنے خدا سے دعا کیو ں نہیں کرتے ۔ ابو سفیا ن اس وقت دشمن رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دشمن اسلام تھا۔ کوئی اور ہو تا تو ابوسفیان کو دھتکا ر دیتا کہ تم نے کون سا نیک سلوک میرے ساتھ کیا ہے۔ پھر خو د مشرکین مکہ کی ایذارسانی اور اذیتیں انسانیت کی حدود کو پھلا نگ گئی تھیں لیکن نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیا ن کی بات سن کر فوراً دعا کے لیے ہا تھ اٹھے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے اٹھے ہوئے ہا تھو ں کو خالی واپس لوٹانا پسند نہ فرمایا ۔دعا قبول ہوئی اور اس قدر مینہ بر سا کہ قحط دور ہو گیا ۔
ایک مر تبہ ایک کا فر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہا ں مہمان ٹھہرا ۔ رات کو سوتے ہوئے اس کے پیٹ میں کچھ گڑ بڑ ہوگئی اور بستر ہی پر پا خانہ نکل گیا ۔ صبح کو شر مندگی کے باعث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے پہلے ہی وہ اٹھ کر چلا گیا ۔ را ستہ میں یا د آیا کہ جلدی میں وہ اپنی تلوار وہیں بھول آیاہے ۔ تلو ار لینے کے لیے واپس آیا تو کیا دیکھتا ہے کہ سر ور کا ئنا ت،فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم خود بستر کو دھو رہے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ دوڑے اور عرض کرنے لگے : ” یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم یہ کام کیے دیتے ہیں ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما تے ہیں : ” نہیں نہیں وہ شخص میرا مہمان تھا اور مجھے ہی یہ کام کرنا چاہیے ۔ “پھر سر کا ر دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر اس شخص پر پڑی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بھائی ، تم اپنی تلوار یہیں بھول گئے تھے ۔ اسے لے جاﺅ۔“
سر کا ر دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلا ق کریمانہ کو دیکھ کر اس شخص کے دل سے کفر و شرک کے دبیز پر دے اسی وقت دور ہو گئے اور وہ فوراً مشرف باسلام ہو گیا اور اپنے گنا ہو ں سے معافی ما نگی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 484
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں