Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ کریم بخش امرتسریؒ کے مستندروحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

اگر کسی شخص کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں اور وہ پریشان رہتا ہو تو اس مریض پر روزانہ گیارہ بار باوضو آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کردیا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ مرگی کے مرض سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ یہ عمل مسلسل تین روز تک کرنا ہے۔

 ظالموں کے چنگل سے آزادی
اگر کوئی شخص ظالموں میں پھنس جائے یا ظالم اسے چاروں طرف سے گھیرلیں یا ظالم اس پر مسلط ہوجائیں ان سے گلو خلاصی مشکل ہورہی ہو تو ناخن سے بغیر روشنائی کے صرف (ط) ’’طا‘‘ ایک مرتبہ لکھے اور اسی لفظ ’’طا‘‘ کو ایک سانس میں نو(۹) مرتبہ پڑھ کر وہاں سے نکل جائے۔انشاء اللہ تعالیٰ کوئی اس کا راستہ روکنے پر قادر نہ ہوسکے گا ‘ سب دشمن ناکام ہوجائیں گے۔

مرگی دور کرنے کیلئے
اگر کسی شخص کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں اور وہ پریشان رہتا ہو تو اس مریض پر روزانہ گیارہ بار باوضو آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کردیا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ مرگی کے مرض سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ یہ عمل مسلسل تین روز تک کرنا ہے۔

آسیب یا جن سے نجات
آسیب یا جن سے نجات کیلئے اول سورۂ قریش کی زکوٰۃ ادا کرے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ بروز جمعرات بعد نماز عشاء سورۂ قریش (پ 30) باوضو تین ہزار ایک سو پچیس مرتبہ پڑھے۔ اسی طرح یہ عمل چالیس روز تک بلاناغہ کرے۔ اس دوران ترک حیوانات اور پرہیز جلالی کرے۔ چالیسویں روز شیرینی معصوم بچوں میں تقسیم کرے اور اس کا ایصال ثواب بزرگوں کی طرف کرے کہ اے اللہ یہ مٹھائی جو میں نے بچوں کو کھلائی ہے‘ اس کا ثواب حضور اکرم ﷺ کو پہنچے اور آپﷺ کے طفیل میں تمام بزرگان دین کو پہنچے۔ چلہ پورا ہونے کے بعد روزانہ سورۂ قریش اکیس مرتبہ پڑھ لیا کرے اگر ایک دن ناغہ ہوجائے تو دوسرے دن بیالیس مرتبہ پڑھ لے اگر دو دن ناغہ ہوجائے تو تیسرے دن تریسٹھ بار پڑھ لے۔ اگر تین دن مسلسل ناغہ ہوگیا تو عمل ٹوٹ گیا۔ اب دوبارہ چلہ کرے۔ ترک حیوانات جلالی یہ ہے:۔ پیاز‘ لہسن‘ گوشت ہر قسم کا‘ انڈا‘ مچھلی‘ مولی‘ گاجر‘ بینگن‘ دال مسور‘ دال ماش‘ دودھ‘ دہی‘ کچی مٹھائی‘ پکوان‘ تیل‘ اغیار کے گھر کی کھیر‘ شیر (دودھ) زچگی میں نہ جائے‘ چمڑے کی جوتی نہ پہنے‘ چمڑے کا ڈول استعمال نہ کرے‘ چمڑے کے دستانے چمڑے کے موزے استعمال نہ کرے۔ چمڑے کے مصلّے پر نہ بیٹھے نہ نماز پڑھے‘ نہ چمڑے کا لباس پہنے۔ ان سب چیزوں کا پرہیز چالیس دن تک کرنا ہے اگر پرہیز ٹوٹ گیا تو عمل ختم ہوجائے گا۔ چلّے کے بعد سب کھاپی سکتے ہیں۔

سورۂ قریش کا چلہ کرنے کے بعد مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے۔ 1۔ اگر عامل کسی آسیب زدہ کو اپنا سلام کہلا کر بھیجے گا تو آسیب فوراً بھاگ جائے گا۔ 2۔ اگر عامل سات مرتبہ باوضو سورۂ قریش پڑھ کر عطر یا پھول پر دم کرکے مریض کو سنگھادے گا تو آسیب فوراً حاضر ہوگا۔ 3۔ اگر عامل یہ چاہے کہ آسیب مریض ہی کے بدن میں قید ہوجائے تو تین گنڈے نیلے رنگ کے بناے ہر گنڈے میں سات سات ڈورے (دھاگے) ہوں گے۔ گنڈہ سوتی دھاگے کا ہوگا۔ ہر گنڈہ میں سات گرہ لگیں گی۔ اول گنڈہ جو مریض کے گلے میں باندھا جائے گا اس میں درمیان کی تین گرہ تین پھندوں کی لگائے اور ہر گرہ پر گیارہ گیارہ بار سورۂ قریش پڑھ کر دم کرے۔ باقی چار گرہ پر سات سات مرتبہ سورۂ قریش پڑھ کر دم کرے۔ اسی طرح دو گنڈے اور تیار کرے اور انہیں مریض کے دائیں اور بائیں بازو پر باندھ دے۔ جب تک یہ گنڈے نہیں کھولے جائیں گے آسیب بھاگ نہیں سکے گا۔ 4۔ اگر عامل باوضو سات مرتبہ سورۂ قریش پڑھ کر پانی پر دم کرکے آسیب زدہ کے من پر چھینٹے مارے گا تو آسیب چیخے گا اور چلائے اور مثل آگ کے جلے گا۔ 5۔ اگر آسیب دوران گفتگو پریشان کرتا ہو تو ایک سو ایک مرتبہ سورۂ قریش پڑھ کر عطر یا پھول پر دم کرکے مریض کو سنگھائے۔ انشاء اللہ آسیب یا جن عاجز اور تنگ ہوکر راہ فرار اختیارکرے گا اور بھاگ جائے گا۔ 6۔ اگر مریض کو عامل باوضو سورۂ قریش گیارہ مرتبہ پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرکے پلائے تو انشاء اللہ تعالیٰ مریض کو ہر مرض سے نجات ملے گی۔

انسان میں روحانی انقلاب پیدا کرنا
اگر کوئی انسان گناہوں میں ہر وقت مبتلا رہتا ہو۔ نماز‘ روزہ اور نیکی کی طرف اس کا دل متوجہ نہ ہوتا ہو اور وہ پریشان رہتا ہو کہ کسی طرح میرے اندر روحانی تبدیلی پیدا ہو اور میں نیک و صالح زندگی گزاروں‘ گناہوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اس عمل کو کرنے سے دل کی دنیا بدل جائے گی اور روحانی انقلاب پیدا ہوگا۔ ہر وقت نیکی طرف دل مائل رہےگا۔ گناہوں سے نفرت اوربے زاری پیدا ہوگی۔ وہ عمل یہ ہے:۔ بعد نماز عشاء روزانہ ایک سو بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد ایک ہزار بار اَللہُ اَللہُ پڑھیں۔ اس کے بعد ایک تسبیح درود شریف کے کی پڑھیں اور بعد نماز فجر تین سو ساٹھ بار یَامَالِکُ پڑھیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ دل نیکی کی طرف ازخود مائل ہوگا اور رزق کی فراوانی ہوگی۔ گھر اور آمدنی میں خوب برکت ہوگی۔ اس عمل کو مسلسل جاری رکھیں تو ہمیشہ فائدہ میں رہیں گے۔

آگ کی بندش کھولنا
بعض مرتبہ حلوائی‘ بھٹیارے‘ پکوڑے بنانے والے کی آگ باندھ دی جاتی ہے جس سے حلوائی کی مٹھائی اوردودھ کچے رہ جاتے ہیں‘پوری طرح نہیں پکتے اسی طرح بھٹیارے کا تندور باندھ دیا جاتا ہے جس سے تندور کی روٹیاں تندور میں گرتی رہتی ہیں یا روٹیاں کچی نکلتی ہیں‘ پوری طرح نہیں پکتی ہیں اور کبھی کبھی روٹیاں جل جاتی ہیں۔ اسی طرح پکوڑے بنانے والے کے پکوڑے کچے نکلتے ہیں اور پوری طرح نہیں پکتے یا چولہے میں پوری طرح آگ جل رہی ہے لیکن کھانا پوری طرح نہیں پکتا۔ بعض لوگ حسد اور بغض کے سبب آگ کو سفلی عمل کے ذریعے باندھ دیتے ہیں اور اس کے پکانے کی قوت سلب ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے یہ آیت بہت کارگر ہے۔ اس عمل سے انشاء اللہ تعالیٰ آگ کی بندش دور ہوگی اور آگ کھل جائے گی۔

وہ آیت یہ ہے:۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمُ۔ اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا

وَّاَکِیْدُ کَیْدًا  

فَمَھِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًا

۔101 بار صبح و شام‘ اول و آخر گیارہ بار درودشریف‘ چالیس دن پڑھیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 819 reviews.