باپ کی ہدایت کا ذریعہ
جس شخص کا با پ شریعت کی نافرمانی کر تا ہو اور بیٹا شریعت کا تابعدار ہو او ر با پ کو بھی خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تابعدار بنانا چاہے تو اکیس مر تبہ روزانہ اکیس دن تک(سورئہ مریم کی آیت نمبر43 ) پڑھ کر پانی یا کسی اور چیز پر دم کر کے پلائے انشا ءاللہ مقصو د حاصل ہو گا۔آیت یہ ہے ۔
یٰٓاَبَتِ اِنِّی قَد جَآ ئَ نِی مِنَ العِلمِ مَالَم یَاتِکَ فَاتَّبِعنِی ٓ اَھدِکَ صِرَا طًا سَوِیًّا o
جھوٹ سے بچنا
جو شخص جھو ٹ بو لنے کا عا دی ہو او رچاہے کہ جھوٹ کی عا دت چھوٹ جائے۔ ایک ہزار دفعہ انیس دن تک (سورئہ مریم کی آیت نمبر54) کو عشا ءکی نماز کے بعد اول آخر گیا رہ گیا رہ مر تبہ درود شریف پڑھنے کے بعد پڑھے اور حق تعالیٰ سے دعا کرے کہ الہٰی حضرت اسما عیل علیہ السلام کے طفیل سے مجھے سچی زبان والا بنا دے ۔ انشا ءا للہ تعالیٰ نہا یت صادق القول ہو جائے گا ۔
وَاذ کُر فِی الکِتٰبِ اِسمٰعِیلَز اِنَّہ‘ کَا نَ صَادِقَ الوَعدِ وَکَا نَ رَسُولًا نَّبِیًّا oج
ترقی میں رکاوٹیں
جس کسی ملا زم کا عہدہ ٹو ٹ کر تنزل ہو ا ہو یا تجا رت میں گھا ٹا آیا ہو ا ۔ آبرو بگڑ گئی ہو چا لیس دن، رات کے اندھیرے میںبیٹھ کر تین ہزار مر تبہ(سورئہ مریم کی آیت نمبر 56 تا58 )کا پڑھنا انشا ءاللہ کھو ئی ہوئی عزت کو دوبارہ واپس لا تا ہے۔ بگڑی ہو ئی بات کو بناتا ہے اگلے پچھلے سارے نقصان پورے کر تا ہے۔ اگر خلو ص کے ساتھ پڑھا جائے تو عمل مجر ب ہے۔(آیات یہ ہیں )
وَاذکُر فِی الکِتٰبِ اِدرِیسَز اِنَّہ‘ کَا نَ صِدِّیقًانَّبِیًّاoلا وَّرَفَعنٰہُ مَکَانًا عَلِیًّاoاُولٰٓئِکَ الَّذِینَ اَنعَمَ اللّٰہُ عَلَیھِم مِّنَ النَّبِیّنَ مِن ذُرِّیَّةِ اٰدَ مَ
طاعون اور ہیضہ سے حفاظت کے لیے
جس شہر میں کسی قسم کا مر ض ، طا عون یا ہیضہ وغیرہ پھیل رہا ہو او ر اگر کو ئی شخص یہ چاہے کہ میرا گھر اس بلا سے محفوظ رہے و ہ (سورئہ مریم کی آیت نمبر71 تا73 ) تک تین مر تبہ کا غذ پر لکھ کر مکان کے دروازے پر لگا ئے انشا ءاللہ ضرور اس وبا سے مکان محفوظ رہے گا ۔
وَاِن مِِّنکُم اِلَّا وَارِدُ ھَاج کَانَ عَلٰی رَبِّکَ حَتمًا مَّقضِیًّا o ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِینَ اتَّقَوا وَّنَذَ رُ ا لظّٰلِمِینَ فِیھَا جِثِیًّاo وَاِذَا تُتلٰی عَلَیھِم اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِینَ کَفَرُوا لِلَّذِینَ اٰمَنُوآلااَیُّ الفَرِیقَینِ خَیر مَّقَامًا وَّ اَحسَنُ نَدِ یًّا o
محبت سلوک کے لیے مجرب ہے
اگر دو لڑے ہو ئے روٹھو ں میں ملا پ کرانا، میا ں بیوی میں سلوک محبت کرانامنظور ہو تو صبح کی نماز کے بعد تین دن تک برا بر ایک سو تئیس مر تبہ (سورئہ مریم کی آیت نمبر 96 تا 97)کو کسی چیز پر دم کرکے لڑے روٹھے کو کھلانا اورپڑھنے کے بعداللہ سے دعا کرنا محبت سلوک پیدا کر نے کے لیے اللہ کے حکم سے یہ عمل نہا یت مجرب ہے ۔ آیات یہ ہیں۔
اِنَّ الَّذِینَ اٰمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجعَلُ لَھُمُ الرَّحمٰنُ وُدًّاo فَاِنَّمَا یَسَّرنٰہُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِہِ المُتَّقِینَ
شفا کا آسان حل
سورج نکلنے سے پہلے طٰہٰ مَااَنزَلنَاسے لیکر لَہُ الاَسمَآ ئُ الحُسنٰیتک (سورئہ طہ آیت نمبر 1 تا 8)سات مر تبہ پڑھ کر مریض پر دم کرنا مر یض کو سا ت دن میں خدا کے فضل سے شفاملتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 471
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں