پہلے جمعہ کی شب کے نوا فل
شعبان کے پہلے جمعہ کی شب بعد نماز عشاءآٹھ رکعت نما زایک سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلا ص گیا رہ گیارہ دفعہ پڑھے اور اس کا ثوا ب خاتونِ جنت حضرت فا طمہ رضی اللہ عنہ کو بخشے ۔ خاتونِ رضی اللہ عنہ جنت فرماتی ہیں کہ میں ہر گز بہشت میں قدم نہ رکھو ں گی جب تک کہ اس نماز کے پڑھنے والے کو اپنے ہمراہ داخلِ بہشت نہ کرا لو ں ۔
چار رکعت نوافل
شعبان کے پہلے جمعہ کی شب نما ز عشا ءکے بعد چار رکعت نما ز ایک سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ اخلاص تین تین با ر پڑھے۔ اس نماز کی بہت فضیلت ہے اور اللہ تعالیٰ کی طر ف سے اسے عمرے کا ثواب عطا ہو گا ۔
دو رکعت نفل
شعبان کے پہلے جمعہ کو بعد نما زِ مغر ب اور قبل نماز عشاءدو رکعت نما ز پڑھے ۔ ہر رکعت میںبعد سورئہ فاتحہ کے ایک بار آیة الکرسی ، دس یا با رہ بار ہ بار سورئہ اخلاص ، ایک بار سورئہ فلق ، ایک بار سورئہ ناس پڑھے ، انشا ءاللہ تعالیٰ یہ نماز تر قی ایمان کے لیے بہت زیا دہ افضل ہے ۔
دس رکعت نوافل
ایک روایت میں ہے کہ حضور اقدس ا نے فرمایا کہ جو میرا نیا ز مندامتی شب برات میں دس رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورئہ اخلاص گیا رہ گیا رہ بار پڑھے تو اس کے گناہ معاف ہوں گے اور اس کی عمر میں برکت ہو گی ۔ ( نزہتہ المجالس )
دو رکعت نفل
شعبان کی پندرھویں شب دورکعت نماز پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد آیتہ الکرسی ایک بار ، سورئہ اخلاص پندرہ مر تبہ۔ بعد سلام کے درود شریف ایک سو مرتبہ پڑھ کر ترقی رزق کی دعا کرے ۔ انشا ءاللہ اس نمازکے باعث رزق میں تر قی ہو جا ئے گی ۔
آٹھ رکعت نفل
شعبا ن پندرھویں شب آٹھ رکعت نما ز چار سلام سے پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ القدر ایک بار ، سورئہ اخلا ص پچیس مر تبہ پڑھے ۔ مغفرتِ گنا ہ کے واسطے یہ نما ز بہت افضل ہے ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کی اللہ پا ک بخشش فرمائے گا ۔
نوافل برائے نجا ت عذاب قبر
پندرہویں شب کو آٹھ رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ اخلا ص دس مر تبہ پڑھے ۔ اللہ پا ک اس نماز کے پڑھنے والے کے لیے بے شمار فرشتے مقرر کر ے گا جو اسے عذابِ قبر سے نجا ت کی اور داخل بہشت ہونے کی خوشخبری دیں گے ۔
نوا فل برائے تو بہ
پندرہویں شب کو آٹھ رکعت نماز دو سلام سے پڑھے پہلی رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد آیة الکرسی دس مر تبہ دوسری رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ الم نشر ح دس مر تبہ ، تیسری رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر دس مر تبہ ، چو تھی رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ اخلا ص دس مر تبہ پڑھے ۔ پھرچا ررکعت اسی ترکیب سے پڑھے ۔ بعد سلام کے ستر مر تبہ استغفار اور ستر مرتبہ درود پاک پڑھ کر اپنے گنا ہو ں سے تو بہ کرے۔ ان شا ءاللہ تعالیٰ اس نما ز کے پڑھنے والے کے گنا ہِ صغیرہ کبیرہ اللہ پا ک معاف فرما کر ،مغفرت فرمائے گا ۔
چو دہ رکعت نوا فل
پندرہویں شب چو دہ رکعت نما ز سات سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ الکا فرون ایک بار، سور ئہ اخلاص ایک بار ، سورئہ فلق ایک بار ، سورئہ نا س ایک با ر پڑھے ۔ بعد سلام کے آیة الکر سی ایک دفعہ پھر سورئہ تو بہ کی آخری آیا ت ” لَقَد جَآ ئَ کُم رَسُولتا عَظِیم تک ایک بار پڑھے ۔ دنیا وی اور دینی مقاصد کے لیے یہ نما ز بہت افضل ہے ۔
وظائف
پندرہویں شب کو سورئہ بقرہ کا آخری رکو ع ” آمن رسول سے کا فرین تک اکیس مر تبہ پڑھنا امن و سلامتی، حفاظت جان و مال کے لیے افضل ہے ۔ ایضاً۔ پندرہویں شب سورئہ یسٰین تین مر تبہ پڑھنے سے حسبِ ذیل فائدے ہیں ۔ ترقیِ رزق ، درازی عمر ، نا گہانی آفتو ں سے محفوظ رہنا ، ان شاءاللہ تعالیٰ ۔ ایضا ً۔ شعبان کی پندرہویں شب سورئہ دخان سات مر تبہ پڑھنی بہت افضل ہے ۔ ان شا ءاللہ تعالیٰ پروردگار ستر حاجات دنیا کی اور ستر حاجات عقبیٰ کی قبول فرمائے گا۔
نفل نماز پندرہ تاریخ
شعبان کی پندرہ تاریخ بعد نماز ظہر چار ر کعت نماز دو سلام سے پڑھے ۔ پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ الزلزال ایک بار ، سورئہ اخلا ص دس مر تبہ ، دوسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ التکاثر ایک بار ، سورئہ اخلاص دس دفعہ ، تیسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ کا فرون تین بار ، سورئہ اخلا ص دس مر تبہ ، چوتھی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد آیتہ الکرسی تین بار ، سورئہ اخلا ص پچیس مر تبہ پڑھے ۔ اس نماز کی بے حد فضیلت ہے ۔ اللہ پا ک اس نماز کے پڑھنے والے پر قیامت کے دن خاص نظر کرم فرمائے گا اور ان شا ءاللہ تعالیٰ اس نماز کی برکت سے دین و دنیا کی بھلائی حاصل ہو گی ۔
نفلی روزہ
شعبان کی پندرہ تاریخ کے روزہ کی بڑی فضیلت ہے جو کوئی یہ روزہ رکھے گا باری تعالیٰ اس کے پچا س سال کے گناہ معاف فرمائے گا ۔ ایضًا۔ بعد نما ز مغر ب کے چھ رکعتیں دو دو رکعت کر کے پڑھیں کہ دو رکعت نفل درا زیِ عمر بالخیر ہونے کی نیت سے اور دو رکعت نفل بلائیں دفع ہونے کی نیت سے اور دو رکعت نفل مخلو ق کا محتا ج نہ ہونے کی نیت سے پڑھیں اور ہر دو گا نہ کے بعد سورئہ یسٰین ایک بار یا سورئہ اخلاص اکیس بار پڑھیں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 467
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں