Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

مارچ کے جوابات

1۔بہن آپ اور آپ نے دونوں بہنیں فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾یہ آیت ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھیں او ر پانی پر دم کرکے وہ پانی اپنی آنکھوں پر لگائیں اس کے ساتھ گاجر کا رس طبیعت کے مطابق استعمال کریں۔ اگر ہوسکے عبقری میں شائع ہونے والے مضمون ’’عینک توڑ مچھلی کا سوپ پینے کے بعد‘‘ اس سلسلے میں آپ کا بہت معاون ہوگا۔ (ام جویریہ‘ کراچی)
2۔آپ بہت خوش قسمت ہیں‘ اللہ نے آپ کو توبہ کی توفیق عطا فرمائی‘ تنہائی میں بیٹھ کر د ونفل صلوٰۃ التوبہ کے پڑھیں اس کے بعد سورۂ فاتحہ کو دو تین بار دہرائیں جب اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر پہنچیں تو اس کو بار بار دہرائیں یہاں تک کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجائیں۔ آپ کو دائیں بائیں کسی چیز کی پرواہ نہ رہے۔ ایسا اللہ سے رابطہ قائم ہوجائے۔ یہ عمل جب بھی آپ کو موقع ملے تب کریں۔ اس کے علاوہ استغفار اور پہلے کلمہ کا کثرت سے ورد کریں۔ کلمے کے نور سے دل منور ہوجائے گا۔ انشاء اللہ۔( رابعہ‘ لاہور)
3۔محترمہ عاسیہ صاحبہ! اس سلسلہ میں ایک ٹوٹکہ حاضر خدمت ہے جب بھی آدھے سر کا درد شروع ہو تو جس طرف درد ہو اس طرف کے مخالف ناک کے نتھنے میں 3،4 قطرے کریلے کا رس ڈال دیں درد ٹھیک ہوجائے گا۔ مجھے بچپن میں بہت زیادہ آدھے سر کا درد ہوتا تھا‘ اس نسخے سے ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہوگیا جب بھی درد شروع ہو یہ نسخہ آزمائیں‘ انشاء اللہ کچھ دنوں میں درد ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہوجائے گا۔ آرام آنےپر میرے لیے خصوصی دعا کریں۔ (محمدعثمان‘ راولپنڈی)
4۔محترمہ آصفہ! آپ کے بالچر کیلئے ایک نہایت آزمودہ نسخہ درج کررہا ہوں‘ بک ریفرنس ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ صفحہ نمبر 42‘ ھوالشافی: انڈے کی زردی کا تیل‘ کلونجی باریک پسی ہوئی دونوں کو ملا کر سرپر اچھی طرح رگڑیں اور مالش کریں‘ اس طرح مستقل کرنے سے گنج دور ہوجاتا ہے میرا کلینک ہے میں اپنے کلینک پر یہ تیل بنا کر دیتا ہوں‘ سوفیصد رزلٹ ملتے ہیں۔ (ڈاکٹر ظفرحمید ملک‘ اٹک )

اپریل کے سوالات

1۔ محترم قارئین السلام علیکم!میں سگریٹ نوشی کا بہت شوقین ہوں‘ عرصہ دراز سے سگریٹ نوشی کررہا ہوں‘ روز کی تین تین ڈبیاں پھونک جاتا ہوں‘میرے گھر والے ‘ رشتہ دار میری اس عادت کی وجہ سے بڑے پریشان ہیں۔ میں نے بارہا اس عادت کو چھوڑنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام رہا‘ اگر کسی قاری کے پاس سگریٹ چھوڑنے کا کوئی ٹوٹکہ ہے تو براہ مہربانی ضرور بتائیں۔ (محمد برکت‘ گوجرانوالہ)
2۔محترم قارئین السلام علیکم! میرا چہرہ دن بدن خراب ہوتا جارہا ہے‘ بازاری کریمیں لگا لگا کر میں تھک چکی ہوں‘ ان کے سائیڈ ایفیکٹ نے میرا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے‘ پورا چہرہ پیپ زدہ دانوں سے بھرا ہوا ہے‘ ان دانوں نے مجھے ڈیپریشن کامریض بنادیا ہے‘ اگر کسی بہن یا بھائی کے کوئی ٹوٹکہ ‘ نسخہ یا وظیفہ ہے تو براہ مہربانی ضرور ماہنامہ عبقری کو ارسال کریں۔ (ش، راولپنڈی)
3۔محترم قارئین السلام علیکم! مجھے شدید گرمی کی شکایت ہے‘ سخت سردیوں میں بھی میرے جسم سے ہر وقت آگ نکلتی رہتی ہے‘ ہاتھ پاؤں ہروقت گرم رہتے ہیں‘ پیشاب میں پیلاہٹ بہت زیادہ ہے‘ اب جیسے جیسے گرمیاں آرہی ہیں میری گھبراہٹ میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے‘ اگر کسی کے پاس کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ ہو تو جلدازجلد ماہنامہ عبقری میں ارسال کریں۔ (محمد جاوید‘ ملتان)
4۔محترم قارئین السلام علیکم!میں دن بدن گناہوں کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہوں‘ میں لاکھ کوشش کرتا ہوں بدنظری نہ کروں لیکن پھر بھی بدنظری کا گناہ کرتا ہوں‘بڑی مشکل سے نماز کی پابندی کرتا ہوں مگر پھر بھی کبھی ایک یا دو نمازیں رہ جاتی ہیں‘ ہروقت استغفار کرتاہوں ‘ گناہوں سے معافی مانگتا ہوں‘ میں سچامسلمان بننا چاہتا ہوں براہ مہربانی کسی قاری کے پاس کوئی ایسا وظیفہ ہوجس سے میرا نفس میرے قابو میں آجائے تو میں ہمیشہ اس کیلئے دعائیں کروں گا۔ (حافظ مجید‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 520 reviews.