میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتا ہوں اور اس میں موجود وظائف اور نسخے خود بھی کرتا ہوں اور دوسرے کو بھی بتاتا ہوں۔میں بڑے پرجوش انداز میں اٹھا کتاب اٹھائی اور اللہ کا نام لیا اور اللہ کے پاک ناموں کا ورد شروع کردیا
(شبیراحمد صدیقی‘ گوجرانوالہ کینٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلی دفعہ میگزین کیلئے کچھ لکھ رہا ہوں‘ اس لیے سمجھ نہیں پارہا کہ بات کو کیسے شروع کروں۔ بہرحال بات کچھ اس طرح ہے کہ میرے اوپر ایک مشکل وقت آیا اور وہ اللہ کے پاک ناموں کے طفیل اور درودپاک کی برکت سے ٹل گیا۔ بات کچھ اس طرح ہے کہ میں چنگ چی رکشہ چلاتا ہوں۔ ہمارے اڈا میں ایک دن آدمی کے ساتھ دو لڑکے جھگڑ پڑے اور اس کومارنے لگے۔ میں بھی وہاں کھڑا تھا بلکہ ان کو چھڑوانے لگا۔ اسی اثناء میں دو چار اور لوگوں نے آکر بات ختم کروادی لیکن وہ آدمی نہایت غصے میں تھا۔ جن لڑکوں نے اسے مارا تھا وہ تو بھاگ گئے۔ وہ آدمی میرے پاس آیا اور مجھے کہنے لگا تم نے بھی مجھے مارا ہے‘ میں تم کو نہیں چھوڑوں گا۔ حالانکہ میں نے آج تک کبھی کسی کے ساتھ لڑائی نہیں کی۔ وہ کہہ کر چلا گیا اور میں شام کو رکشہ لے کر گھر آگیا۔ جب میں گھر آیا تو مجھے پتہ چلا کہ وہ آدمی آیا تھا اور اپنے ساتھ پولیس کو بھی لے کر آیا تھا اور میرا نام بھی لے رہا تھا۔ میں بڑا پریشان ہوا‘ میں نے پولیس کے ڈر سے اگلے دن رکشہ بھی نہیں چلایا۔ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں۔۔۔؟؟؟
گھر میں میں بہت پریشان بیٹھا تھا اور مسلسل درودشریف کا وردکررہا تھا کہ اچانک مجھے یاد آیا کہ میں نے عبقری کا خاص نمبر کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ جو کہ میں نے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے بذریعہ ڈاک منگوائی تھی میں پڑھا تھا کہ مشکل کا آسان حل اللہ کے پاک نام یَاحَافِظُ۔ یَاحَفِیْظُ۔ یَارَقَیْبُ۔ یَاوَکِیْلُ۔ یَاسَلَامُ۔ میں ہے۔ میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتا ہوں اور اس میں موجود وظائف اور نسخے خود بھی کرتا ہوں اور دوسرے کو بھی بتاتا ہوں۔میں بڑے پرجوش انداز میں اٹھا کتاب اٹھائی اور اللہ کا نام لیا اور اللہ کے پاک ناموں کا ورد شروع کردیا اور اپنے لیے دعا کی۔ یااللہ میری مشکل آسان فرما اور گاڑی لے کر چلا گیا۔ اس کے بعد نہ تو وہ آدمی آیا اور نہ ہی پولیس ہمارے بارے میں پوچھنے کیلئے آئی۔ اللہ کے پاک ناموں کی وجہ سے میری مشکل حل ہوگئی۔
گمشدہ بیٹی مل گئی
(انیسہ اشرف قائم خانی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے سب سے زیادہ جس عمل سے فائدہ پایا وہ یہ ہے: بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِی وَ نَفْسِی وَ وَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِی کیونکہ ایک مرتبہ میری بیٹی عصر کے بعد گھر سے نکلی اور دکان پر گئی‘ پھر مغرب کے بعد میرے شوہر گھر آئے میں نے اس سے اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آئی تھی‘ دکان پر اب مجھے نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہے؟ میں بہت پریشان ہوئی اور درج بالا دعا کا مسلسل ورد کرتی رہی اور میرے شوہر بھی پریشان تھے ہر جگہ ڈھونڈ کر اپنی دکان کے پاس اپنے دوست کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے‘ وہاں ان کو ہلکی سی رونے کی آواز آئی جب قریب جاکر غور سے سنی تو وہ میری بیٹی کی آواز تھی چونکہ جولائی کا مہینہ تھا میرے شوہر جلدی سے گھر آئے اور چابی لیکر دکان کھولی تو میری دو سال کی بیٹی کرسی پر اندھیرے میں پسینے میں شرابور پڑی تھی چونکہ میرا معمول تھا کہ میں اس دعا کو فجر اور عصر کے بعد سات مرتبہ پڑھتی ہوں اور مجھے یقین تھا کہ میری بیٹی صحیح سلامت مل جائے گی جس کو رب رکھے اس کو کون چکھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں