محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ گزشتہ 3 سال سے پڑھ رہی ہوں۔ درس ہدایت کے صفحہ نے تو میری زندگی کے دن رات ہی بدل دئیے ہیں‘ میں نےجب درس سے فیض پانے والوں کے مشاہدات و تجربات پڑھے تو میرے دل میں بھی درس روحانیت و امن میں جمعرات کے روز شرکت کرنے کی تڑپ پیدا ہوئی تاکہ میرے مسائل بھی اس درس کی برکت سے حل ہوسکیں۔ میرے شوہر روزگار کیلئے ملک سے باہر ہیں اور میرا سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا کہ میں اپنے شوہر کے پاس بیرون ملک چلی جاؤں۔ میں ابھی چند جمعراتیں ہی درس مرکز روحانیت وامن میں جاکر سنے اور رو رو کر اللہ رب العزت سے اپنے مسائل کے حل کیلئے دعائیں کیں۔ ایک دن اچانک میرے خاوند نے مجھے فون پر کہا کہ تمہارے کاغذات بنوا رہا ہوں۔میری تو خوشی کے مارے چیخ ہی نکل گئی۔ (ریحانہ کوثر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں