Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سونی پت کے سردار جی کا کیا ہوا؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

حضرت مولانا دامت برکاتہم العالیہ عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ان کی نامور شہرہ آفاق کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

بارہ بجے دوپہر کو ہم لوگ سنگرور کی جامع مسجد پہنچے‘ ظہر کی نماز میں لوگوں کو جمع کرکے دینی تعلیم اور ارتداد سے متاثرہ لوگوں میں دعوت و اصلاح کیلئے ترغیبی بات چیت کرنی تھی۔ امام مسجد قاری محمداسرائیل کے ہونہار بیٹے عزیزم محمد ریحان نے‘ جو دو ہفتے قبل سونی پت میں پوری زندگی کو دعوت دین کیلئے وقف کرنے کا عہد کرکے آئے تھے‘ موقع کو غنیمت جانا‘ اسکوٹر اٹھایا اور چھتری لی اور مجھ سے کہا تھوڑی سی تکلیف آپ کو دینی ہے۔ایک دکان پر پہنچے‘ دکان موٹر مکینک کی تھی‘ پگڑی باندھے ایک سردار جی دکان کے مالک تھے ان کے پاس گئے‘ ان سے ملوایا کہ ہمارے بڑے مولانا صاحب آئے ہیں ان سے مل لیجئے۔ وہ اخلاق سے پیش آئے‘ ریحان میاں نے بتایا کہ یہ پہلے مسلمان تھے‘ اب سردار بن گئے ہیں۔ دوسری‘ تیسری‘ چوتھی‘ پانچویں دکان پر۔ تقریباً دو گھنٹے مجھے لے کر پورے شہر میں پھرتے رہے اور اسی طرح کے لوگوں سےملاتے رہے جو یا خود یا ان کے اجداد 1947ء سے پہلے مسلمان تھے۔ اللہ کا شکر ہے سبھی لوگ اخلاق سے ملے اور کھڑے ہوئے باہر تک رخصت کرنے آئے اور کئی نے ٹھنڈے کیلئے اصرار کیا۔
اگست کی تپتی دھوپ میں دو گھنٹے گشت کے بعد جب ہم لوگ جامع مسجد پہنچے تو ریحان میاں بڑے درد سے گویا ہوئے ’’حضرت آپ سونی پت میں فرما رہے تھے جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر ایمان ہوگا وہ ایک نہ ایک دن جنت میں ضرور جائے گا خواہ گناہ کی سزا پاکر یااللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے یوں ہی بخش دیں‘ آپ کو ایسی گرمی میں‘ میں نے اس لیے تکلیف دی‘ معاف کیجئے میں آپ کو ان کی دکان پر لے کر گیا اور ان لوگوں نے یہ سمجھ کر کہ ہمارے دین کے بڑے پیشوا مسلمانوں کے مولانا صاحب آئے ہیں آپ کو اپنا سمجھ کرملاقات کی آپ کیلئے کھڑے ہوئے اور باہر تک چھوڑنے آئے‘ انہوں نے اپنے کو کچھ تو مسلمان سمجھا‘ رائی کے دانہ کے برابر تو ان کا ایمان ہو ہی گیا۔ اب میرے اللہ کبھی نہ کبھی تو ضرور ان کو بخش دیں گے۔ بس اس خیال سے ساری دوپہر میں آپ کو دوپہر میں پھراتا رہا کہ ہمارا تھوڑی دیر دھوپ میں پھرنا ان کیلئے کم از کم ہمیشہ کی آگ سے بچنے کا ذریعہ تو ضرور ہوجائے گا۔راقم سطور کو اس نوجوان صاحب درد داعی پر بڑا رشک آیا اور اپنے اللہ کے حضور دل ہی دل میں عرض کرتا رہا۔ مولائے کریم آپ جس کو عطا فرماتے ہیں کاسہ بھی خود ہی دیتے ہیں اور بھیک بھی خود ہی دیتے ہیں۔ آپ جب کسی کو اپنے محبوب کام دعوت دین کیلئے منتخب فرماتے ہیں تو دعوتی درد اورکام میں اسی درجہ حس بھی عطا فرماتے ہیں۔ملت کے کتنے اہل علم‘ مسلک اور مذہب کی جنگ میں نبیﷺ کے مشن کے بالکل برعکس ملت کے افراد بلکہ دینی قائدین اور علماء کو کافر بنانے کی تدبیریں نکالتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ اسی امت میں ایسے افراد بھی پیدا فرماتے ہیں جن کو دعوت میں لگا کر ایسا دعوتی درد اور حس عطا فرماتے ہیں کہ کسی طرح کوئی بہانہ ایسا مل جائے جس کو وہ اللہ کے حضور ان کے ایمان کے ثبوت کے طور پر پیش کرسکیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح اللہ کے رسول‘ نبی رحمۃ اللعالمینﷺ‘ اپنے چچا ابوطالب سے ان کی موت کے وقت فرماتے تھے کہ اے میرے چچا میرے کان میں کلمہ پڑھ لیجئے تاکہ میں کل اللہ کے حضور اس کی شہادت دے سکوں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 375 reviews.