Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردیوں میں کھانسی‘نزلہ‘ زکام اب کبھی نہیں ہوگا

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

آدھی چمچ پسی ہوئی دارچینی ایک کپ پانی میں ابالیں۔ دو تین جوش آنے پر اتارلیں‘ دیگچی پر ڈھکن رکھ دیں‘تھوڑی دیر بعد پیالہ میں ڈالیں اور ایک چمچ شہد ملالیں۔ نیم گرم پی لیں اور سوجائیں نزلہ و زکام کیلئے بہترین چیز ہے۔

قارئین! آج کل شدید سردی کا موسم ہے اور نزلہ‘ زکام‘ کھانسی اور بخار اس موسم کے طعنے ہیں۔ اس موسم کے شروع ہی سے اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو ان بیماریوں میں انسان جکڑاجاتا ہے۔ تھوڑی احتیاط اور پرہیز سے موسم سرما کے مضراثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اگر خدانخواستہ یہ بیماریاں حملہ آور ہوجائیں تو علاج میں سُستی نہ کریں۔ معمولی لاپرواہی سے دمہ‘ نمونیا‘ ٹائیفائیڈ اور تپ دق جیسے مہلک امراض لگ جاتی ہیں۔ ذیل میں چند مشورے درج کرتا ہوں‘ استفادہ فرمائیں۔
نزلہ و زکام کیلئے بہترین چیز: آدھی چمچ پسی ہوئی دارچینی ایک کپ پانی میں ابالیں۔ دو تین جوش آنے پر اتارلیں‘ دیگچی پر ڈھکن رکھ دیں‘تھوڑی دیر بعد پیالہ میں ڈالیں اور ایک چمچ شہد ملالیں۔ نیم گرم پی لیں اور سوجائیں نزلہ و زکام کیلئے بہترین چیز ہے۔
نزلہ و کھانسی سے فوری افاقہ: ادرک کا رس نکال کر شہد میں ملا لیں۔ دن میں بار بار چاٹیں اور سوتے وقت چاٹ کر سوجائیں۔ نزلہ اور کھانسی کو فوری فائدہ ہوگا۔
خوش ذائقہ چائے سے سردی کے بخار کاعلاج: ایک بڑا چمچ اجوائن دیسی کو ڈیڑھ پیالہ پانی میں بھگودیں۔ کچھ دیر بعد اچھی طرح ابال لیں جب خوب عرق نکل آئے تو شکر ملا کررات کو سوتے وقت پی لیں۔ اگر زکام جاری ہو یعنی ناک بہتا ہو تو ٹھنڈا کرکےپئیں۔ اگر بند زکام ہو تو گرم گرم پی لیں۔ بند زکام کھل جائے گا‘ صرف تین رات عمل کرنے سے مکمل صحت مل جاتی ہے۔ بعض لوگ نازک مزاج ہوتے ہیں وہ تھوڑا دودھ ڈال دیں۔ خوش ذائقہ چائے تیار ہوگی۔ مزے مزے سے پی کر سوجائیں۔ بخار ہو تو وہ بھی اترجاتا ہے۔ اکثر حکیم صاحبان ہڈیوں کے بخار کیلئے بھی یہی نسخہ تجویز کرتے ہیں۔
سردی لگ جائے تو۔۔۔: جوان مرغ کی یخنی بھی ازحد مفید ہے۔ یخنی میں ایک دو دانے لونگ‘ ایک دارچینی کا ٹکڑا‘ تھوڑا سا زیرہ سفید اور تھوڑی سی ادرک ڈالنا نہ بھولیں۔
اس کے علاوہ قہوہ میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
شدید کھانسی سے نجات: کھانسی کی صورت میں چند دانے منقیٰ کھائیں اور بعد میں شکر کھا کر سوجائیں۔ اس کے علاوہ ادرک کا رس‘ سفوف کالی مرچ اور شہد ملا کر رکھ لیں۔ بار بار چاٹ لیا کریں۔ کھانسی کا بہترین علاج ہے۔ اگرادرک نہ ملے تو سونٹھ کا سفوف ملالیں۔
اگر گلا خراب ہوجائے تو۔۔۔: اگر گلا اس قدر خراب ہوچکا ہو کہ آواز نکالنی مشکل ہوجائے تو پان کی جڑ‘ملٹھی اور مصری ہم وزن سفوف کرلیں۔ چٹکی چٹکی منہ میں ڈال کر چوستے رہیں‘ رات کو سوتے وقت دو چٹکیاں کے برابر چوس کر سوجائیں۔ صبح انشاء اللہ گلا صاف ہوجائے گا۔
تازہ ٹماٹر محفوظ کیجئے: جن صاحبان کے گھر میں فریج نہ ہو‘ وہ سرخ پکے ہوئے ٹماٹر ایک کھلے برتن میں رکھیں۔ موم بتی جلائیں‘ موم بتی جب پگھلنے لگے تو ٹماٹروں کے سروں پر ٹپکائیں‘ باری باری ہر دانے پر ٹپکاتے جائیں پھر ٹھنڈی جگہ رکھ دیں۔ کئی دن تک تروتازہ رہیں گے۔ بوقت ضرور موم ہٹا کر استعمال میں لائیں۔
میرے آزمائے طبی تجربات
(اسدالحق قریشی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت مدت سے طب کی پرانی کتابیں پڑھتا ہوں ان میں سے میں نے چند نسخہ جات بنا کر استعمال کیے جن سے مجھے بہت فائدہ ہوا اور میں نے جس کسی کو بھی بتایا اس کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ اب میں جو چیزیں بنارہا ہوں وہ آپ کو لکھ رہا ہوں۔
پہلے پہل میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ اگر سونٹھ ایک حصہ اور شہد دو حصے ایک ساتھ ملا کر کچھ عرصہ استعمال کریں تو بھولی ہوئی باتیں یاد آجائیں گی۔ پہلے یہ چیز بنائی اس کے زبردست رزلٹ ملے پھر اس کو ترقی دے کر اس میں کالی مرچ‘ ہریڑ‘ آملہ‘ بہیڑہ ملا کر استعمال کیا تو اس سے جنسی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور اگر یہ چیزیں کچھ مدت استعمال کریں تو معدہ‘ اعصاب‘ اعصابی دردیں‘ تھکاوٹ‘ کھچاؤ اور قوت باہ میں بہت فائدہ کرتا ہے۔ ابھی میں یہ نسخہ بنا کر بیچ رہا ہوں۔ اس نسخہ کیلئے میرے پیچھے تین چار حکیم لگے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ جو بنارہے ہیں ہمیں بھی وہ نسخہ دیں۔ میں نے جان خلاصی کیلئے ان کو کہا ہے کہ فلاں کتاب پڑھتا ہوں پھر اس میں موجود نسخوں کو بناتا ہوں۔
ایک اور ٹوٹکہ جو میں خود پر آزمایا وہ یہ ہے کہ سرپھوکہ ایک حصے اور مکئی کے بال دو حصے پانی میں ابال کر کچھ مدت استعمال کریں۔ اس کے فوائد یہ ہیں سب سے بڑھ کر ایڑیوں کا درد‘ میرے خیال میں یہ درد یورک ایسڈ کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کولیسٹرول کیلئے فائدہ مند ہے۔ گردوں کے امراض مثلاً گردوں سے پیپ آنا‘ گردوں کی جسامت کم ہونا‘ ان میں کافی فائدہ مند ٹوٹکہ ہے۔ مجھے یہ مسئلہ آیا تھا۔ بہت رپورٹیں کروائیں مگر مجھے کہیں افاقہ نہ ہوا۔ آخر یہ دو چیزیں استعمال کیں اور درد ختم ہوگئے۔
آپ کی کتاب ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ جو کہ میں نے آپ کے دفتر سے جاکر خریدی۔اس میں گیس کا ایک نسخہ ہے اس کے ساتھ ہریڑ‘ آملہ‘ بہیڑہ اور پسا ہوا سونٹھ بھی ملایا ہواہے وہ معدہ گیس اور جو کڑوا پانی ہوتا ہے وہ بھی ختم کردیتا ہے۔ ایک چیز ہے وہ ان افراد کیلئے جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے اور خاص طورپر گرمیوں میں ان کی بغلیں اور ران پک جاتے ہیں اور یہ جگہیں پہلے لال پھر کالی جاتی ہیں اس نسخے سے وہ کالا پن بھی ختم ہوجاتا ہے اور جلد اپنی اصلی حالت میں آجاتی ہے۔ وہ نسخہ یہ ہے:۔ ست پودینہ دو حصے‘ ست اجوائن ایک حصہ‘ کافور ایک حصہ یہ تینوں چیزیں ایک بوتل میں ڈال کر بوتل بند کردیں۔ تھوڑی دیر سورج میں رکھیں ان تینوں چیزوں سے تیل بن جائے گا۔ یہ تیل متاثرہ جگہ پرلگائیں۔
ہائی بلڈپریشر ہمیشہ کیلئے ڈاؤن: ہائی بلڈپریشر کیلئے اسرول (سرب گندھا) اور کلونجی تقریباً ہم وزن ملا کر اس سے کیپسول بھرلیں۔ صبح‘ دوپہر‘ شام یا صبح و شام ایک ایک کیپسول استعمال کرنے سے بلڈپریشر ہمیشہ کیلئے ڈاؤن ہوجائے گا۔ یہ بھی میرا بہت کامیاب نسخہ چل رہا ہے۔ مگر مریض کو ہدایت ہے کہ جیسے ہی بلڈپریشر ڈاؤن ہوجائے پھرجب بھی بلڈپریشر ہائی ہو تو صرف ایک گولی استعمال کرنے سے ہی وہ ٹھیک ہوجائے گا۔ میرا خود بلڈپریشر کی وجہ سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں انجیوگرافی ہوئی کچھ مدت بعد بلڈپریشر ہائی ہوا تو ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس کو انجیوگرافی کی ریکارڈدکھائی تو اس نے سارے کاغذات پھینک دئیے پھر کہا اب بتاؤ کیا مسئلہ ہے؟ ڈاکٹر کے اس بُرے رویے کی وجہ سے میں نے حکمت شروع کی اور یہ نسخہ جات آزمائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 372 reviews.